امریکہ اور عراق نے دفاعی تعاون پر مبنی "میمورئنڈم اف انڈرسٹینڈنگ" پر دستخط کیا Array چھاپیے Array
منجانب , American Forces Press Service
121206_memo
عراقی وزیر دفاع صادون الدلمی، امریکی دفاعی پالسی کے نائب سیکرٹری جیمز ملر، اور عبوری نائب وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی سکیورٹی روز گوتیموئلر میمورئنڈم اف انڈرسٹینڈنگ، جس پر انھوں نے دستخط کئے ہیں، کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے۔ 5 دسمبر، 2012 بغداد (فوٹو منجانب یو-ایس بحریہ کمانڈر گیری راس)

واشنگٹن (6 دسمبر، 2012) – امریکی اور عراقی نمائندوں نے آج بغداد شہر میں "میمورئنڈم اف انڈرسٹینڈنگ" پر دستخط کر دیا جس سے ان دو ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے میں آسانی ہوگی۔

یہ میمورئنڈم دفاع اور تحفظ پر مبنی ایک جوئنٹ کورڈنیشن کمیٹی کے اہلکاروں کی کوششوں کے نتیجے میں پیش آئی جنھوں نے کل اور آج عراق کے دارالحکومت میں ملاقات کی۔

امریکی دفاعی پالسی کے نائب سیکرٹری جیمز ملر، عبوری عراقی وزیر دفاع صادون الدلمی اور عبوری نائب وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی سکیورٹی روز گوتیموئلر نے اس جلسے میں حصہ لیا۔

وزارت دفاع سے سرکاری اہلکاروں نے کہا کہ کمیٹی نے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے بار میں گفتگو کی۔ اس ملاقات کے دوران عراقی افواج کی صلاحیتوں پر غور کیا گیا اور اس لیئے عراقی افواج تک جدیدتر ملٹری اسلَحَہ اور سامانِ پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔ عراق امریکہ سے ایف-16 فائٹنگ فئلکن جہاز اور ایم-1 ابرامز ٹینک خرید رہا ہے جس کے ساتھ اس کے زائد پارٹس، تربیتی مشق، مینٹنینس اور دیگر امداد بھی شامل ہیں۔

وزارت دفاع کے سرکاری اہلکاروں نے کہا کہ نمائندگان نے اس خطے کو درپیش مسائل اور سیریا، اور اس کے ہمسائے ممالک میں جاری تضاد کے بارے میں گفتگو کی۔

میمورئنڈم اف انڈرسٹینڈنگ، جس پر وزیر دفاع لیون پنیٹا اور صادون الدلمی نے دستخط کئے ہیں، میں آنے والے پانچ سالوں تک امریکہ اور عراق کے درمیان دفاعی تعاون کے تمام پہلو بیان کئے گئے ہیں۔ اس میمو میں دونوں ممالک کے افواج کے درمیان اعلٰی درجے کی ملاقاتیں، ملٹری تعلیم کے ادارے میں تعاون، دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں میں تعاون اور دفاعی انٹیلی جنس صلاحیتوں کو بڑھانے کی زمہ داریاں شامل ہیں۔

سرکاری اہلکاروں نے کہا کہ یہ دو ممالک مشترکہ تربیتی مشقیں اور کاروائیاں، باشمول امدادی اور امنیتی کاروائیوں کے اطلاعت کا باہمی تبادلہ، سر انجام دینے پر قائم ہیں۔