| 25ویں سی-اے-بی طبی انخلا کے عملے کو آسٹریلین ایوارڈ ملا | Array چھاپیے Array |
منجانب Sgt. Daniel Schroeder, 25th Combat Aviation Brigade Public Affairs شئیرمتعلقہ خبریں
آسٹریلوی فوج کے فوجی کثیر القومی بیس تارن کوٹ، افغانستان، میں 1 اکتوبر کو ایک طبی انخلا کے تربیتی مشن کے دوران تیسری بٹالین، 25ویں ایوی ایشن رجیمنٹ، ٹاسک فورس گن فائیٹرز، 25ویں جنگی ایوی ایشن بریگیڈ کی کمپنی سی کے یو-ایچ 60 بلیک ہاک پر ایک زخمی فوجی کو چڑھاتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سپیشل نیواڈا جیک سمتھ)
کثیر الاقوامی بیس تارن کوٹ، افغانستان (1 نومبر، 2012) – کثیر الاقوامی بیس تارن کوٹ، افغانستان پر آسٹریلین فوج نے 18 اکتوبر کو ایک ایوارڈ کی تقریب کے دوران، کمپنی سی، تیسری بٹالین، 25ویں ایوی ایشن رجیمنٹ، ٹاسک فورس گن فائیٹرز، 25ویں کامبیٹ ایوی ایشن بریگیڈ کے طبی انخلا کے عملے کی کاروائیوں کی قدر افزائی کی۔ چیف جوائنٹ آپریشنز آسٹریلیا کے لیفٹیننٹ جنرل ایش پاور، اے او، سی ایس سی، نے طبی انخلا کے عملے کے ارکان کو23 اگست کو صوبہ ارزگان ، افغانستان میں طبی انخلا یا میڈ ای ویک کی درخواست کے دوران ان کی کاروائیوں پر، چیف آف جوائنٹ آپریشنز گولڈ کمینڈیشنز پیش کیا۔ کیپٹن زیک موس، جو فارورڈ سپورٹ میڈیکل پلاٹون 3، سی/3 ، 25ویں سی اے بی کے لئے پلاٹون رہنما ہیں، نے کہا کہ "میں واقعی میں اس ایوارڈ کو حاصل کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں ۔ آسٹریلیا کے ساتھ یہاں ہماری شراکت داری بہت مضبوط ہے۔ وہ ایک انتہائی پیشہ ور فوج ہے اور جو کام وہ ارزگان صوبے میں کرتے ہیں اس میں بڑا فخر محسوس کرتے ہیں۔ اپنے ساتھی فوجیوں کی دیکھ بھال اور جنگ کو دشمن تک لے جانے پر رضامندی ان مماثلتوں میں سے ایک ہے جن کا وہ امریکی فوجیوں کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں۔" فوجیوں کو ایک فریم شدہ سرٹیفکیٹ اور دو تمغے پیش کرنے سے پہلے ، پاور نے طبی انخلا کے عملے کے اقدامات پر حاضر تقریباً 200 فوجیوں سے گفتگو کی۔ 23 اگست کی دوپہر، ڈیوٹی پر موجود طبی انخلا کے عملے کو ایک "سی-اے-ٹی-اے" 9 لائن کی طبی انخلا کی درخواست موصول ہوئی۔ سی-اے-ٹی-اے ، یا زمرہ الفا، جس کا مطلب فوری طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے--- فوری طور پر انخلا ہے۔ زخمی ایک آسٹریلوی فوجی تھا جسے ایک خود ساختہ دھماکہ خیز آلے یا آئی- ای-ڈی کی وجہ سے دونوں ٹانگوں پر شدید زخم آۓ تھے۔ طیارے کا عملہ جتنی جلدی ممکن ہو سکتا تھا محل وقوع کی طرف فوری طور پر اڑ گیا۔ وہاں پہنچنے پر،طبی انخلا کے پائلٹوں نے اس علاقے میں جہاں زخمی فوجی تھا جغرافیائی مشکل کی وجہ سے دو پہیوں سے لینڈنگ کی۔ ایک منٹ سے بھی کم تر وقت میں، فوجی کو ہیلی کاپٹر پر چڑھا دیا گیا تھا اور وہ قریبی طبی سہولت کی عمارت کی طرف روانہ ہو گيا۔
طیارے میں طبی عملے نے زخمی فوجی کی بنیادی تشخیصی عناصر کو بحال کرنے کے لیۓ بہت کام کیا۔ مریض تک پہنچنے اور پھر اسے قریبی طبی سہولت کی عمارت تک کا فاصلہ مشن عملے نے 52 منٹ میں مکمل کیا۔ یہ "سنہری گھنٹے" کے اندر اندر تھا -- کال آنے کے وقت سے پرواز اور قریبی طبی سہولت کی عمارت تک پہنچانے کے لیۓ مریض کی زندگی کو بچانے بہترین موقع دینے کے لیۓ مختص کیا گیا گھنٹہ۔ موس نے کہا کہ "رات کا سب سے زیادہ اطمینان بخش حصہ تقریب کے بعد کا تھا جب اس یونٹ جس پر آئی-ای-ڈی کا حملہ ہوا تھا، کے ارکان انفرادی طور پران کے کامریڈ کو بچانے کے لئے ہمارا شکریہ ادا کرنے کے لیئےآۓ" ۔ اگرچہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا تھا لیکن پھر بھی ان کو اطمینان تھا کہ اب وہ واپس اپنے ملک آسٹریلیا میں اپنے خاندان کے پاس تیزی سے صحت یاب ہو رہا تھا۔ "
|