| یو-ایس-ایس پونس نے خلیج میں ژالہ باری اور طوفان کے دوران بحرینی مچھیروں کو بچا لیا | Array چھاپیے Array |
منجانب , Expeditionary Strike Group FIVE Public Affairs شئیرمتعلقہ خبریں
منا سلمان گھاٹ، بحرین (29 اتوبر، 2012) ایک بحرینی ماہی گیر (عارضی) افلوٹ فارورڈ سٹیجنگ بیس یو-ایس-ایس پونس (اے-ایف-ایس-بی (1) 15) پر سوار امریکی بحریہ فوجی سے ہاتھ ملاتے ہوئے۔ سات ماہی گیروں کو پونس کے عملے نے جہاز پر چڑھنے میں مدد فراہم کی، جہاز کے طبی عملے کی طرف سے علاج کیا گيا اور بحرین کے ساحل پر واپس پہنچایا گيا۔ ۔ (یو-ایس نیوی فوٹو منجانب ماس کمینویکیشن سپیشلسٹ سیکینڈ کلاس برائین/بلیئر/ریلیزڈ)
بحری امدادی کاروائی، بحرین – اپنی کشتیوں میں پریشان حال بیٹھے سات بحرینی مچھیروں کو (عارضی) افلوٹ فارورڈ سٹیجنگ بیس یو-ا نے یس-ایس پونس (اے-ایف-ایس-بی (1) 15) نے بحرین کے ساحل کے قریب 29 اکتوبر کو ژالہ باری اور طوفان کے دوران نجات دلائی۔ مقامی وقت کے مطابق صبح کے 6 بج کر 37 منٹ پر بحرین سے 30 بحری میل کے فاصلے پر، پونس نے دو چھوٹی کشتیوں کے عملے کے ارکان نے مصیبت میں ہونے کی علامت کے طور پر اپنے بازو ہلائے۔ مچھیروں میں سردی اور تھکاوٹ کے واضع آثار تھے اور پونس کے عملے نے فوراً ہی انھيں اپنے جہاز پر چڑھایا۔ مچھیرے طبی امداد، خشک کپڑے اور خوراک ملنے کے بعد اب اچھی حالت میں ہیں۔ پونس کے کمانڈنگ افسر کیپٹن جان راجرز نے کہا کہ "ہر ماہی گیر سمندر میں جانے اور خاص طور پر خراب موسم میں سمندر میں جانے کے خطرات کو سمجھتا ہے ۔ آج، میں سویلین ملاحوں اور فوج کے ارکان کو مل کر کام کرتے ہوئے اور اس کے بچاؤ کی کاروائی میں کندھے سے کندھا ملا کر کام کرتے ہوئے دیکھ کر اس سے زیادہ فخر نہیں کر سکتا ۔ عملے نے غیر معمولی کام انجام دیا ہے جو کہ ہمارے نئے بحرین بحری ساتھیوں کی طرف اظہار کی گئی تعریف سے واضع ہے۔" پونس کا عملہ تازہ پانی سے صفائی کرنے کے لیۓ صبح جلدی اٹھا تھا جب طوفان نے آ گھیرا۔ انفارمیشن سسٹمز تکنیشین فرسٹ کلاس چارلس لنٹن نے کہا کہ سب کچھ بہت تیزی سے ہوا،" ۔ میں سکیورٹی کی ڈیوٹی پر تھا جب ہم نے کشتیوں کو مدد کی ضرورت ہونے کے بارے میں سنا۔ کشتیاں جہاز کے کافی قریب آ گیں تاکہ ہم ان کی طرف رسی پھینک سکیں اور انھیں اپنے ساتھ کھینچ لیں، اور بالآخر ہم نے سیڑھی کا استعمال کرتے ہوۓ ماہی گیروں کو جہاز پر چڑھا لیا۔ وہ بہت دوستانہ اور شکر گزار تھے، اور کوئی بھی بُری طرح زخمی نہیں تھا۔" سات ماہی گیروں میں سے ایک، سید صالح، بحرینی سیلز ایگزیکٹو، دوستوں اور خاندان کے ایک گروپ کے ساتھ تفریح کے لئے صبح سویرے ماہی گیری کے دورے پر نکلا جب طوفان غیر متوقع طور پر ان کے ماہی گیری کے ارد گرد کے علاقے کو آن گھیرا۔ صالح نے کہا کہ ہوا اور بھی زور دار ہو گئی، اور پھر برف اور بارش بری طرح برسنا شروع ہو گئی،" ۔ "ہم نے بحریہ کے جہاز کو دیکھا اور ہمیں پتہ تھا کہ ہمارے پاس صرف ایک ہی چارہ تھا، کیونکہ موسم بہت خراب تھا۔ ہم سب نے ہاتھ ہلاۓ، سفید کپڑے لہراۓ اور مدد کے لئے چلانا شروع کر دیا، اور جہاز کے قریب آنے کی اپنی پوری کوشش کی۔" بحرین میں متعین بحریہ کے موسمیات کے ماہر نے آج خلیج میں طوفان کی صورتحال کا معائینہ کیا، 30-35 ناٹ کی ہوائیں اور 1 سینٹی میٹر سائز کے ژالوں کے ساتھ۔ اگرچہ مصیبت میں پھنسی کشتیوں کو مدد فراہم کرنا امریکی بحریہ کے لئے ایک نیا مشن نہیں ہے، یہ پونس پر سویلین اور فوجی عملے کے لئے ایک بہت ہی منفرد تجربہ تھا۔ ایلیسن راجرز، پونس پر موجود ڈیک ہینڈ نے کہا کہ "مجھے خوشی ہے کہ ہم بحرین کے ماہی گیروں کے لئے وہاں موجود تھے ۔ وہ واقعی میں ان چھوٹی کشتیوں پر بُرے حال میں تھے اور ہوا50 ناٹ کے قریب تھی جیسے ہی وہ جہاز میں چڑھے ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کے پاس خوراک، پانی، گرم کپڑے اور کمبل ہوں۔" صالح نے کہا کہ "عملے نے ہمارا خوب خیال رکھا یہاں تک کہ ہماری کشتیوں کا بھی۔ میں ان کا شکر گزار ہوں۔"
پونس بحرین میں دو ماہی گیری کشتیاں کو اپنے ساتھ کھینچتے ہوۓ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے 2:10 بجے پورٹ پر لوٹ آئی۔ سات ماہی گیر اور ان کی کشتیاں رائل بحرین کے کوسٹ گارڈ کے حوالے کر دی گئیں ایک بار جب پونس بحرین میں لنگر انداز ہو گیا۔ "یو-ایس نیوی 5 ویں فلیٹ خلیج کے تحفظ اور استحکام کے لیۓ مستقل بنیادوں پر کام کرتا ہے۔ جب ہماری موجودگی ہمیں مشکل میں پھنسی کشتیوں کی مدد کرنے کی حالت میں لاتی ہے، تو یہ ہماری سلطنت بحرین کے ساتھ 60 سالہ شراکت کی توثیق کرتا ہے،" وائس ایڈمرل جان ملر نے کہا، جے یو ایس نیول فورسز سنٹرل کمانڈ (این-اے-وی-سی-ای-این-ٹی)/5 ویں فلیٹ/مشترکہ بحری فورسز کے کمانڈر ہیں۔ پونس امریکی بحریہ کا بارودی سرنگوں کے انسدادی اقدامات کا ہمہ گیر پلیٹ فارم (ایم سی ایم) ہے جس کو حال ہی میں بین الاقوامی بارودی سرنگوں کے انسدادی اقدامات کی مشقوں (آئی ایم سی ایم ای ایکس) 2012 کا کام دیا گیا تھا۔ پونس کارروائیوں کے ایک مکمل رینج بشمول انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد کے قابل ہے۔ پہلے ایک بری اور بحری نقل و حمل کی گودی (ایل پی ڈی) کے طور پر نامزد کیا گیا، پونس کو حال ہی میں یو ایس سنٹرل کمانڈ کی یہاں قارورڈ متعین اے ایف ایس بی کی درخواست کو پورا کرنے کے لیۓ تبدیل کر کے اور نئی درجہ بندی دی گئی ہے۔ مزید سوالات کے لیے، براہ مہربانی کمانڈر، ایکسپڈیشنری سٹرائیک گروپ فائیو پبلک افیئیر آفس سے اس نمبر پر رابطہ کریں 011-943-1785-6955 یا یہ ای میل پتہ اسپیم بوٹس سے محفوظ کیا جارہا ہے، اسے دیکھنے کیلیے جاوا اسکرپٹ کا فعّال ہونا ضروری ہے تصاویر کے لیۓ براہ مہربانی اس لنک پر کلک کریں۔ http://www.flickr.com/photos/navcent/sets/72157631881052653/
|