افغان سکیورٹی فورسز کی پُلے خمری میں سکول کے بچوں کو آئی-ای-ڈی سے آگاہی کی تربیت Array چھاپیے Array
منجانب , Combined Joint Special Operations Task Force Afghanistan Media Operations Center
120904_iedtraining
مقامی افغان سکیورٹی فورسز قلعہ خوجہ کے سکول میں 28 اگست کو بچوں خود ساختہ دھماکہ خیز آلات کی شناخت کرنا سکھا رہے ہیں۔ (یو-ایس آرمی فوٹو/ ریلیز)

بغلان، افغانستان (4 ستمبر، 2012) – تپاگرغان سے مقامی افغان سکیورٹی فورسز نے سید جمال الدین، قلعہ خوجہ، جناؤ، خطہ کناقل ولی، اور وردکا میں 29 – 28 اگست کے دوران اسکولوں کا دورہ کیا تاکہ سکول کے بچوں کو آئی-ای-ڈی کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔

اسپیشل آپریشنز فورسز کے مشیر کے مطابق، افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کو رپورٹ کی گئی کہ دریافت شدہ آئی-ای-ڈی میں سے تقریباً 30 فیصد بچوں کی طرف سے ہوتی ہیں ۔

اساتذہ کا اسکولوں کا دورہ کرنے کے لیۓ، بغلان کے صوبائی وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر سعید منصور سے رابطہ کیا گیا اور انھوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے انھیں آئی-ای-ڈی سے آگاہی دلانا ضروری ہے۔

جماعت کے دوران، انھیں اصلی آئی-ای-ڈی کی تصاویر دکھائی گئیں جو ان راستوں کے کنارے ملی تھیں جن پر بچے چل کر اسکول آتے ہیں۔

ایک طالب علم نے وضاحت کی ہے کہ اس کلاس تک، اسے آئی-ای-ڈی کے بارے میں صرف خبردار کیا گیا تھا، لیکن اسے کبھی یہ نہیں دکھایا گیا تھا کہ کس چیز سے خبردار رہا جاۓ۔

ایک ایس-او-ایف مشیر نے کہا کہ "بچوں کو خطرے سے آگاہ کرنے کی یہ کلاس ان کے لیے آئی-ای-ڈی کی شناخت اور اس کے بارے میں براہ راست افغان سکیورٹی فورسز کو مطلع کرنے کا ایک بہترین موقع ہے، جو بالآخر ان کو محفوظ رکھتی ہیں اور شدت پسندوں کی حملوں کو مکمل کرنے کی صلاحیت کو محدود کرتی ہیں" ۔

اصل پروگرام کے مطابق، صرف دو اسکول آئی-ای-ڈی سے آگاہی کی تربیت میں حصہ لینے جا رہے تھے۔ تاہم، طالب علموں، اساتذہ، اور ہیڈ ماسٹروں کی پروگرام کے بارے میں سے مثبت رائے کی وجہ سے، اسے علاقے کے دیگر اسکولوں تک پھیلا دیا گیا۔ تربیت پورے پلے خمری اور دھاناۓ غوری کے اضلاع میں جاری رہے گی۔