| آئی-ایس-اے-ایف کی لوگر صوبے میں ضلعوں کی ذمہ داری کی منتقلی | Array چھاپیے Array |
منجانب Capt. Justin Casey, 7th Engineer Battalion
افغان نیشنل سکیورٹی فورس کے علم بردار 12 جولائی کو کیمپ میاون پر ایک تقریب کے دوران گارڈ ڈرل کرتے ہوۓ۔
صوبہ لوگر، افغانستان (24 جولائی،2012) - لوگر صوبے کے گورنر، دفاع کی وزارتوں کے اسسٹنٹ، پارلیمنٹ کے ارکان، قبائلی عمائدین، 203ویں افغان نیشنل آرمی کے کور کمانڈر اور فوجی، اور افغان نیشنل پولیس کے کمانڈر اور پولیس ارکان کیمپ میاون میں صوبے لوگر کے تین اضلاع کی ذمہ داری انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس سے سرکاری افغان فورسز کو منتقل کرنے کے لیۓ 12 جولائی کو منعقد ایک تقریب میں حاضر تھے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے تبدیلی کے عمل کا باضابطہ آغاز 13 مئی کو ٹرانزشن ٹرانچ 3 کا اعلان کیا، جو کہ افغان ریاست کو خود کو برقرار رکھنے کے عمل میں تیسرا مرحلہ ہے۔ ٹرانچ 3 میں 122 سے زیادہ اضلاع شامل ہیں جو افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے زیر کنٹرول سکیورٹی کے علاقوں میں تمام صوبائی دارالحکومتیں اور اب افغانستان میں رہنے والے لوگوں کی 75 فیصد سے زیادہ آبادی پر مشتمل ہے۔ لوگر صوبے بھر سے اہم رہنماؤں، اور آئی-ایس-اے-ایف اور افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے ارکان کیمپ میاون میں تین اضلاع ذمہ داری کے کنٹرول کی منتقلی کا جشن منانے کے لئے جمع ہوۓ۔ فضا خیر مقدمی تھی جب قبائلی عمائدین، اے-این-ایس-ایف کے کمانڈروں اور پارلیمنٹ کے ارکان نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔ ہرکسی نے تبدیلی کے عمل کے تیسرے مرحلے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت اے-این-ایس-ایف کو لوگر صوبے کے تین شمالی اضلاع میں سکیورٹی کی ذمہ داریوں کو سنبھالنا ہوں گیں اور انھوں نے آئی-اے-ایس-ایف کی مدد کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ لوگر صوبے کے گورنر نے اپنے شکریہ کا اظہار کیا، "میں آئی-اے-ایس-ایف کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اے-این- اے کو کئی سالوں سے ہتھیاروں اور دشمنوں کو شکست دینے کی تربیت فراہم کی۔ لیکن اب اقتدار کی منتقلی کے ساتھ ایک نئی اے-این-اے ابھر کر سامنے آئے گی، اپنے ملک کی دیکھ بھال کرنے کے لئے۔" یہ ٹرانچ 3 افغانستان کی سلامتی کی مکمل ذمہ داری لینے کی طرف اے –این-ایس-ایف کی پیش رفت کے طور پر منصوبہ بندی کے پانچ حصوں میں سے تیسرا حصہ ہے۔ 203ویں اے-این-اے کور کمانڈر نے لوگر صوبے میں اپنی نئی ذمہ داریوں کو قبول کیا، "میں لوگر صوبے کے تمام لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کا تحفظ میری ترجیح ہو گی اور میں انھیں یقین دلاتا ہوں کہ وہ محفوظ ہوں گے۔" ٹرانچ 3 افغانستان کے 34 صوبوں میں سے ہر ایک میں اس منتقلی کے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے۔ |