پنجوائی کے کسانوں نے فائدَہ مَند مہارتیں سیکھیں Array چھاپیے Array
منجانب Sgt. Matt Young, 117th Mobile Public Affairs Detachment (Hawaii)
120712_class
7 جولائی، 212 کو پنجوائی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں قنداھار یورنیورسٹی کے اُستاد کٹائی کے بعد کی پراسیسنگ اور مارکیٹنگ کی کلاسوں کے دوران کسانوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوۓ۔ ( فوٹو منجانب میٹ ینگ)

پنجوائی، افغانستان (12 جولائی، 2012) - صوبے قندھار میں پنجوائی ضلعی ہیڈکوارٹر نے یہاں 7  جولائی، 2012  کو ایک چار روزہ پوسٹ ہارویسٹ پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کی تربیتی کلاس، کے دوران 19 مقامی کسانوں کی گریجویشن کی تقریب منعقد کی۔

یہ کلاس پنجوائی ڈسٹرکٹ میں انگور، کشمش، انار اور ٹماٹر کی پیداوار کے لئے بہت اہم تھی، خاص طور پر اب جب کہ پنجوائی اپنی انگور کی پیداوار میں نمایاں ہو گیا ہے۔

قندھار یونیورسٹی کے اُستاد ، حماد اللہ نے وضاحت کی کہ کسان بہت پُر جوش تھے اور انھوں نے پورے کورس کے دوران بہت سے فکر انگیز سوالات پوچھے۔

ایک کسان نے کہا کہ "میں نے واقعی میں کلاس کا لطف اٹھایا، میں نے انگور کو کاٹنے اور لثکانے کے نۓ طریقے سیکھے اور یہ بھی کہ کس طرح ٹماٹر کی دیکھ بھال کرنی ہے ۔ یہ بہت کارآمد تھا۔"

کسانوں نے اپنی فصلوں کو کاٹنے کے بعد اس کی پروسیسنگ کے فوائد سیکھے۔ انہوں نے سیکھا کہ کس طرح مناسب طریقے سے فصل کو کاٹا جاتا ہے اور انگوروں، کشمش، انار، ٹماٹر کی قسموں کو الگ کرکے ان کی گریڈنگ کی جاتی ہے۔  کسانوں نے مارکیٹ میں کھیپ بھیجنے کے لیۓ اپنی مصنوعات کو مناسب طریقے سے پیکج کرنا بھی سیکھا ہے۔

حماد اللہ نے کہا کہ "اس نئے حاصل شدہ علم، جو اب ہم کسانوں کے پاس ہے، سے ہم امید کرتے ہیں کہ  وہ اسے اپنی فصلوں کی پیداوار بڑھائیں، جس کے نتیجے میں وہ مارکیٹ کے لئے زیادہ سے زیادہ مصنوعات پیدا کریں گے جو کہ نتیجتاً کسانوں اور ان کے خاندانوں کے لئے زیادہ پیسے اور پورے پنجوائی ڈسٹرکٹ کو مدد فراہم کرے گا ۔

کورس کے آخر میں ہر ایک کسان کو ایک سرٹیفکیٹ اور ایک سپلائی کٹ پیش کی گئی۔ اس کٹ میں بالٹیاں، باغبانی کی سیڑھی، قینچی، ریڑھی ، دستانے، ہیلمٹ اور حفاظت چشمے شامل تھے، جو کہ کسانوں کو اپنی فصلوں کو اگانے کے طریقوں اور مصنوعات کی تیاری کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں بہت مدد دے گی۔

کسان مسکرا رہے تھے اور اپنے سرٹیفکیٹ اور سپلائی  کٹس ملنے کے بعد اپنی فصلوں تک جانے کو بے قرار تھے۔

کلاس کےایک شریک نے وضاحت کی کہ "میں یہاں مزید کلاسوں میں شرکت کرنا چاہوں گا اگر وہ کاشتکاری کے بارے میں ہو۔"

آئندہ ہفتوں میں کیڑوں سے اپنے فصلوں کو بچانے کی کلاس  اور اس کے ساتھ ساتھ  قدرتی کھاد بنانے کی کلاس پنجوائی کے شرکت کرنے والے مقامی کسانوں کے لیۓ ہو گی۔

کیپٹن ورینکا اینسمنگر، جو یہ ٹاسک فورس سٹرانگ بو کے ساتھ کینٹکی ایگری نزنس ڈیویلومنٹ ٹیم کی ممبر ہیں، نے کہا کہ "ہم یہاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں مقامی کسانوں کی مددکے لیئے  ہر ہفتے کلاسیں فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔"

"ہم ضلع ترقیاتی اسمبلی کے چیئرمین حاجی نائیک محمد کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے اور آنے والے مستقبل میں مزید کلاسیں منعقد کرنے کی امید کرتے ہیں۔"