| افغانستان میں نۓ حمایتی ڈپٹی کمانڈنگ جنرل کا اعلان | Array چھاپیے Array |
منجانب Erika Stetson, U.S. Forces Afghanistan
مرین کور کے جنرل جان آر ایلن (دائیں)، انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس اور امریکی فورسز افغانستان کے کمانڈر، فوج کے میجر جنرل کینتھ آر دہال، جو آنے والے یو-ایس-ایف-او- آر-اے کے ڈپٹی کمانڈر اور امریکی نیشنل سپورٹ عناصر کے کمانڈر ہیں، کے 3 جولائی کو افغانستان میں نئے کابل کمپاؤنڈ میں ایک تقریب کے دوران ان کے آرمی کے رنگ تبدیل کیۓ۔ کمانڈر دہال فوج کے میجر جنرل ولیم ای۔ راپ کی جگہ لے رہے ہیں۔ (فوٹو منجانب سارجنٹ فرسٹ کلاس مارک پورٹر)
کابل، افغانستان (3 جولائی،2012) - مرین کور اور افغانستان میں نیٹو افواج کے کمانڈر جان آر ایلن نے ، میجر جنرل کینتھ آر دہال کو نئے ڈپٹی کمانڈنگ جنرل کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان 3 جولائی کو نۓ کابل کمپاؤنڈ میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ ایلن نے ایک تقریر میں کہا کہ دہال ایک سپاہی ہے جس کے پاس اس کام کے لئے تجربے کا صحیح مرکب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے معلوم ہے کہ آپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔" ایلن نیٹو کے انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس اور امریکی افواج افغانستان دونوں کے کمانڈر ہیں۔ دہال، جو میجر جنرل ولیم ای۔ راپ کی جگہ لے رہے ہیں، دونوں یو-ایس-ایف-او-آر-اے کے لئے نائب کمانڈر سپورٹ اور امریکی نیشنل سپورٹ عنصر کمان افغانستان کے کمانڈر بن گۓ ہیں۔ وہ افغانستان بھر میں رسد کی ضروریات کی نگرانی کریں گے۔ دہال نے کہا کہ انھوں نے حال ہی میں افغانستان میں "نمایاں پیشرفت" دیکھی ہے، جس میں اس کی سکیورٹی فورسز اور مجموعی طور پر انتظامیہ بھی شامل ہے۔ انہیں افغانستان میں صرف آٹھ ماہ قبل ہی خدمت کے بعد دوبارہ تعینات کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرا خاندان مجھ سے پوچھ رہا تھا کہ میں دوبارہ اتنی جلدی کیوں جا رہا ہوں ۔ میں نے انھیں بتایا کہ جنگ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ کس طرح ختم ہوتی ہے اور اب افغانستان اس منتقلی کے کنارے پر ہے۔ راپ، جنہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیۓ "سب سے بڑا اعزاز" تھا کہ انھوں نے اس جگہ کام کیا جہاں اب دہال آ رہے ہیں، اس کے بعد وہ واشنگٹن ڈی۔ سی۔ میں آفس آف چیف لیجسلیٹو لیئزاں کے سربراہ کے طور پر کام کریں گے، امریکی کانگرس میں آرمی کے سب سے اونچے درجے کے نمائندے کے طور پر۔ انھوں نے کہا کہ اس کوشش کا ایک چھوٹا سا حصہ ہونا بھی ایک فخر کی بات تھی۔ |