لیفٹننٹ جنرل کیتھ ایم۔ ہیوبر Array چھاپیے Array
منجانب , Combined Joint Interagency Task Force 435

لیفٹننٹ جنرل کیتھ ایم۔ ہیوبر نے جولائی 2011 میں مشترکہ انٹر ایجنسی ٹاسک فورس 435 (سی جے آئی اے ٹی ایف 435) کی کمان سنبھالی۔ افغانستان میں سی جے آئی اے ٹی ایف 435 قید خانے کے متعلق امریکی  سرگرمیوں کی نگرانی کو کنٹرول کرتی ہے۔ ریاستہاۓ متحدہ امریکہ کے سفارت خانے کی  پالیسی رہنمائی اور افغان، انٹر ایجنسی، اتحادی اور بین الاقوامی شراکت کاروں کے تعاون سے سی جے آئی اے ٹی ایف 435 حراست کے متعلق امریکی سرگرمیوں کو حالات کے مطابق افغان اقتدار میں منتقل کرنے اور افغانستان میں قانون کی حکمرانی کو ترقی دینے کے لئے افغانستان کی حکومت کی اعانت کرتی ہے۔

سی جے آئی اے ٹی ایف 435 کی کمانڈ سے پہلے، لیفٹنٹ جنرل ہیوبر امریکی مشترکہ فورسز کمان میں ڈپٹی کمانڈر تھے، جس کا کام مشن کے لئے تیار مشترکہ باصلاحیت فورسز فراہم کرنا اور اُن فورسز کی موجودہ اور مستقبل کی کاروائیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مشترکہ، انٹر ایجنسی اور کثیر الاقوامی صلاحیتوں کی تیاری اور اس کے انتظام میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

لیفٹننٹ جنرل ہیوببر کی امریکی فوج میں خدمات، کمیشنڈ سروس کے 36 روائتی، غیر روائتی سال اور دوسروں کے ساتھ مل کر مشترکہ فرائض کی انجام دہی تک پھیلی ہوئی ہیں۔ اِن کے روایتی فرائض میں ساتویں انفنٹری ڈیویژن میں پلاٹوں کی قیادت اور کمپنی کمانڈر، بٹالین آپریشنز آفیسر، بریگیڈ اور ڈیویژن آپریشنز آفیسر، بٹالین کمانڈر اور سول– ملڑی معاملات کے ڈائریکٹر کے عہدے شامل ہیں، جو تمام 101 فضائیہ بورن ڈیویژن ، فضائیہ حملے میں انجام دیئے گئے تھے۔ انہوں نے دسویں ماؤٹین ڈیویژن کے امدادی ڈیویژن کمانڈر، پہلی فوج کے ڈپٹی کمانڈنگ جنرل اور  امریکی فوج جنوب کے کمانڈگ جنرل کے بطور خدمات انجام دیں ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل ہیوبر کی غیر روایتی فرائض میں پانامہ میں ساتویں خصوصی فورسز گروپ (ائر بورن) میں   اسپیشل فورسز کے دستے کی ٹیم کے قائد، اور نکارگوا اور ایل سَلواڈور میں کاروائیوں کے لئے اسپیشل فورسز فیلڈ کی مشاورت کے عہدے شامل ہیں۔

دوسروں کے ساتھ مل کر مشترکہ فرائض کی انجام دہی کے  لئے ان کے ہیٹی میں اقوام متحدہ کے مشن میں کاروائیوں کے سربراہ، ہنڈوراس میں جائنٹ ٹاسک فورس بریوو کے کمانڈر، امریکی جنوبی کمانڈ میں کمانڈر کے ایکزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر آف آپریشنز؛ کوسووو میں کثیر الاقوامی بریگیڈ کے کمانڈنگ جنرل، انٹر امریکن ڈیفنس بورڈ کے چیرمین، اور واشنگٹن ڈی سی میں انٹر امریکن ڈیفنس کالج کے ڈائریکٹر کے عہدے شامل ہیں۔

اسپرنگ فیلڈ اوہائیو سے تعلق رکھنے والے، لیفٹننٹ جنرل ہیوبر امریکی ملٹری اکیڈمی سے بیچلر آف سائنس کی ڈگری کے ساتھ 1975 میں فارغ التحصیل ہوۓ اور ان کو پیادہ فوج میں کمیشن دیا گیا۔ وہ پیادہ فوج کے افسروں کے بنیادی کورس، مسلح افسروں کے اعلیٰ کورس، آرمی کمانڈ اور جنرل اسٹاف کالج، مسلح افواج کے اسٹاف کالج اور آرمی وار کالج کے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے 1984 میں گولڈن اسٹیٹ یونیورسٹی سے ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔

لیفٹیننٹ جنرل ہیوبر نے لڑاکا پیادہ فوجی، ماہر پیادہ فوجی، ماسٹر پیرا شوٹ سے چھلانگ لگانے والے، لڑاکا غوطہ خور،  غوطہ خوری کی خصوصی کاروائیوں کے نگران، فضائِہ حملہ اور مشترکہ افواج کے سربراہ کے شناختی بِلّے حاصل کئے ہوۓ ہیں اور وہ خصوصی فورسز اور رینجر کوالیفائیڈ ہیں۔