نواں افغان قومی فوج کی ملٹری پولیس کے سپاہیوں کا گریجویٹ دستہ Array چھاپیے Array
منجانب Specialist Timothy J. Cordeiro, Combined Joint Interagency Task Force 435

صوبہ پروان، افغانستان مئی20، 2011 – نواں افغان نیشنل آرمی، ANA، ملٹری پولیس کا دستہ ڈیٹینشن آپریشنز ٹرانزیشنز کورس کے پہلے مرحلے سے جمعرات مئی 2011،19 کو گریجویٹ ہوا۔

ANA ملٹری پولیس کے سپاہیوں کو ملٹری پولیس کی پروان میں ڈیٹینشن فسیلیٹی DFIP میں خدمات سر انجام دینے سے پہلے دو مرحلات لازماً مکمل کرنے ہوتے ہیں۔

ANA بریگیڈیئر جنرل سیف اللہ صافی، کمانڈر جنرل پروان اور پُلِ چرخی ملٹری پولیس بریگیڈ نے 63 گریجویٹس کی افغانستان کے لئے خدمات کا شکریہ ادا کیا اور تربیت کے دوران ان کے جوش وجذبے کے مظاہرے کی تعریف کی۔ سیف اللہ نے کہا کہ انہیں گریجو یٹس پر بڑا فخر ہے اور وہ ان کی سخت محنت اور عظیم ملک کے لئے خدمات پر ان کے شکرگزار ہیں۔

سیف اللہ نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ آپ کی مجموعی کامیابی اور پروان میں ڈیٹینشن فیسیلیٹی کے اختیار کی تبدیلی کے لئے سخت محنت انتہائی اہم ہے۔

بریگیڈیئر جنرل چارلس ای پیٹرارکا جونیئر 43 ویں ملٹری پولیس بریگیڈ/ٹاسک فورس پروٹیکٹر، نے بھی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ وہ سپاہیوں کے DFIP میں کام کے دوران طریقہء کار اور پیشہ وارانہ انداز سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

تقریب کے دوران نمایاں پوزیشن لینے والے گریجوایٹس کو ہیڈ آف فارمیشن پر بلایا گیا اور بریگیڈ لیڈرز نے ان کو سرٹیفیکیٹس دیئے۔ وصولی پر، ہر ANA گریجوایٹ نے اپنا سرٹیفیکیٹ ہوا میں بلند کیا اور پُرجوش انداز میں کہا  کہ مجھے افغانستان کی خدمت پر فخر ہے۔

پروان اور پُلِ چرخی ملٹری پولیس بریگیڈ زیرِ حراست، قیدیوں اور قومی تحفظ کے لئے خطرہ افراد کو بند رکھنے کا ذمہ دار ہے۔ حالات کے مطابق ڈیٹینشن آپریشنز کی امریکہ سے افغان کنٹرول میں اختیارات کی منتقلی  کے طور پر، 1,600 ANA ملٹری پولیس کے سپاہیوں  کی تربیت کی جائے گی اور بحیثیت گارڈ فورس اور صدر دفتر سٹاف DFIP پر ذمہ داری دی جائے گی۔

9ویں دستے  کے طالبعلم اپنی انفرادی ابتدائی تربیت کو شروع کرنے کے لئے جو کہ DFIP میں خدمات کے لئے درکار ہے، اس بہار کے آغاز میں ANA لاجسٹک سپورٹ ایریا پروان میں پہنچنا شروع ہوئے۔ اس سے پہلے، ان سپاہیوں نے کابل میں ANA بیسک ملٹری تربیت اور بیسک فوجی پولیس تربیت مکمل کی تھی۔

تربیت کا پہلا حصہ جو کہ 6 ہفتوں پر مشتمل تھا میں ڈیوٹی کو سر انجام دینے کے معیارات کی کلاس روم میں تربیت ہوئی، جس میں زیرِ حراست افراد اور قیدیوں کی حفاظت، محفوظ، اور انسانی جذبے والی نگہداشت جو کہ عالمی معیارات اور افغان قانون کے مطابق ہو پر زور دیا گیا۔ سپاہیوں کو روزانہ کے ہاؤسنگ یونٹ آپریشنز، جس میں نگرانی کی چوکیوں پر افراد کو لگانا،خلافِ قانون امور کی نگرانی کے لئے کوٹھڑیوں کی تلاشی لینا، قیدیوں کو ملاقاتوں اور تفریح کے لئے ساتھ لے جانا اور روزانہ کی صفائی اور قیدیوں کے لئے کھانا فراہم کرنے کی بھی تربیت دی گئی۔

ٹریننگ کا دوسرا اور آخری مرحلہ DFIP میں ملازمت کرنے کا تجربہ حاصل کرنا ہے، جہاں پر نئے گریجویٹس کا موازنہ تجربہ کار گارڈ فورس جو کہ اضافی ٹریننگ اور جانچ کاتجربہ رکھتے ہیں کے ساتھ کیا جائے گا۔

DFIP ایک فن کا عظیم نمونہ تھیٹر انٹرمنٹ جگہ ہے جو کہ بگرام فضائی فیلڈ سے چند کلومیٹر پر واقع ہے اور ستمبر 2009 میں مکمل ہوئی اور دسمبر 2009 میں یہاں قیدی لائے گئے، DFIP پر طبی سہولت، خاندان کی ملاقات کا مرکز، مہارتی سہولیات اور تعلیم کے لئے کلاس رومز ہیں۔ CJIATF – 435 مؤثر طریقے سے افغان فوجوں کے ساتھ اس تیاری میں ہے کہ ذمہ داری سے فوجی قید خانے کے اختیار کو افغان حکومت کے حوالے کرے۔