سی جے آئی اے ٹی ایف۔435 نے نوجوانوں کی بحالی کے مرکز پر سامان تقسیم کیا Array چھاپیے Array
منجانب SSgt. George Cloutier, Combined Joint Interagency Task Force 435

 

کابل، افغانستان مئی 12، 2011 ۔ مشترکہ انٹراجنسی ٹاسک فورس ۔ 435 کے ممبران نے 8 مئی کو کابل میں نوجوانوں کی بحالی کے ایک مرکز کا دورہ کیا اور ذاتی حفظان صحت کٹس، تولیے اور اسکول کا سازو سامان موجودہ نوجوانوں میں تقسیم کیا۔

سازوسامان جس میں نئے گدّے بھی شامل تھے انھیں برطانیہ کی ایمبیسی اور آپریشن آؤٹ ریچ افغانستان کی جانب سے عطیہ دیا گیا تھا اور سی جے آئی اے ٹی ایف۔435 کے رضاکاروں نے انھیں تقسیم کیا۔ تقریباً 150 نوجوانوں، لڑکے اور لڑکیوں دونوں نے سامان اور گدّے وصول کئے۔

پیٹی آفیسر سیکنڈ کلاس ریان جونس نے کہا جو سی جے آئی اے ٹی ایف۔435 اسٹاف جج ایڈوکیٹ پیرالیگل اور موقع جاتی رضاکار ہیں کہ یہ ایک انتہائی اعزاز یافتہ اور یاد گار لمحہ تھا، کہ میں یہاں موجود تھا۔ یہ انتہائی خوشی کا باعث تھا کہ وہاں چند لڑکوں کو دیکھا جو مسکرا رہے تھے اور بنیادی ضروریات کی چیزیں لینے میں خوشی محسوس کررہے تھے، جسے کئی ایک لوگوں نے امداد کے طور پر لیا۔

سی جے آئی اے ٹی ایف ۔435 نے، اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت اور امریکہ کی انٹر ایجنسی اور بین الاقوامی پارٹنروں کے ہمراہ قید و بند، درستگی، عدالت اور بائیو میڑکس (لوگوں کی تصاویر، انگلیوں کے نشانات وغیرہ لینا) کے کام سرانجام دیئے تاکہ قید و بند کے آپریشنوں کو افغان کی نگہبانی میں سرانجام دیا جائے اور قانون کی بالا دستی قائم ہو۔