نیٹو کی بارودی سرنگ مخالف انتظامی گروپ کی امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مشقیں Array چھاپیے Array
منجانب David Taylor, NATO Maritime Command Naples

نیپلز، اٹلی 21 مارچ 2011 ۔۔۔۔ نیٹو کے قائمہ بحری بارودی سرنگ مخالف انتظامی گروپ 2 نے بحرین، مانامہ کی بندرگاہ چھوڑ دی ہے اور اس وقت برطانیہ اور امریکہ کے مشترکہ ٹاسک فورس 52 اور فرانس کے اے ایف ایس کروکس ڈوسو اور ایف ایس وار جہازوں کے ساتھ مشقیں کر رہا ہے۔

CTF-52 اتحادی افواج کے بحری اجزائے کمان کی باوردی سرنگ مخالف فورس ہے جو کہ امریکہ کی بحریہ کی 5th فلیٹ کے زیر اثر ہے۔ یہ وسطی خلیج فارس کے بحری راستوں کو محفوظ اور بلاروک استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کرتی ہے۔ یہ خلیج بین الاقوامی تجارت کے لیے دنیا کے اہم ترین سمندری راستوں میں شامل کی جاتی ہے۔

 SNMCMG2 کے کمانڈر، کیپٹن جورجیوس پیلی کاناکس نے کہا کہ یہ ہمارے گروپ کے لیے بہت ہی مصروف اور بہت ہی منافع بخش مشق کا آغاز ہے۔ یہ وہ جہاز ہیں جو ان پانیوں میں باقاعدگی سے حرکت کرتے ہیں اور ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنا ہے، لیکن ہم یہ بھی دکھا دیں گے کہ یہاں  SNMCMG2پر ہمارے پاس کتنی عمدہ ٹیم ہے۔

 SNMCMG2 7 مارچ کو خلیج فارس میں ایک مہینے پر محیط آپریشن انس بحر (دوستانہ سمندر) کے لیے داخل ہوا تھا۔ اس تعیناتی کا مقصد استنبول معاون شروعات کے ممالک سے عملی فوجی تعاون کو فروغ دینا اور اس کے ساتھ ساتھ دوسری علاقائی بحریہ اور بحری تنظیموں سے قریبی تعلقات سے قائم کرنا بھی تھا۔ یہ باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے فوجی بات چیت کا بہترین موقعہ ہے۔ اس کا مقصد منتخب فوجی مشقوں میں شمولیت کے ذریعے انٹروپیرابیلٹی حاصل کرنے کے لیے مواقع میں اضافہ کرنا بھی ہے۔

پیلی کاناکس نے کہا کہ اگرچہ بنیادی طور پر ہم یہاںICI  سرگرمیوں کے لیے ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ یہ مشترکہ مشقیں بھی ضرور ہونگی۔ یہ منصوبہ سازوں کو خراج عقیدت ہے کہ وہ اتنے مختصر وقت میں یہ سارا کچھ کرنے میں کامیاب رہے۔

SNMCMG2 کے تعلقات عامہ افسر، لیفٹینٹ گیامیبرو سانا کے مطابق بحرین کی بندرگاہ کا دورہ SNMCMG2 کے عملے کے لیے CTF52 جہاز اور اس کے عملے کو جاننے کا موقع ہے۔ حالانکہ بارودی سرنگ مخالفوں میں بہت کچھ مشترک ہے لیکن ہمارے درمیان کچھ اختلافی چیزیں ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھنے حتی کہ بندرگاہ پر بھی موقع دیتی ہیں۔ اب سمندر میں ایک مقابلے کے وقت میں ہمیں اپنی انٹیروپیرابیلٹی پر کام کرنےکا موقع ملے گا۔

SNMCMG2 کے آپریشنل کمانڈر، نیٹو کے صدر دفتر، نیپلز بحری کمان اور اٹلی کی بحریہ کے کمانڈر نائب ایڈمرل رینالڈو ولیری نے کہا کہ میں نے اس صدر دفتر کی کمان حال ہی میں 10 مارچ کو سنبھالی جب یہ گروپ خلیج میں داخل ہوا تھا۔ مجھے ان عورتوں اور مردوں پر فخر ہے جو اتنی اہم جگہ پر خدمت انجام دے رہے ہیں اور میں قدرتی طور پر روزانہ اپنے آپ کو ان کے کاموں سے باخبر رکھتا ہوں۔ میں پیشہ ورانہ طور پر بھی بہت مطمن ہوں کہ

52 CTF اس عمدہ مشق کا منصوبہ بنانے کے قابل ہوئی اور اس میں فرانسیسی افواج بھی شامل ہیں، اس میں شامل ہر کوئی بہرہ مند ہے۔

SNMCMG2 میں اس وقت مندرجہ ذیل شامل ہیں:

 

·         ایچ ایس سپیٹسائی مزیگیٹ گریس (فلیگ شپ)

·         ایف جی ایس ہرٹن ماٹن ہنٹر جرمنی

·         ایچ ایس کیلسٹو مائن ہنٹر یونان

·         ایچ ایس کالسٹو مائن ہنٹر اٹلی

·         ای ایس پی ایس ٹاجو مائن ہنٹر سپین

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں یہ ای میل پتہ اسپیم بوٹس سے محفوظ کیا جارہا ہے، اسے دیکھنے کیلیے جاوا اسکرپٹ کا فعّال ہونا ضروری ہے

استنبول معاون شروعات کے متعلق معلومات ان صفحات پر دستیاب ہے۔

http://www.nato.int/cps/en/natolive/topics_58787.htm
http://www.nato.int/cps/en/natolive/official_texts_21017.htm