| افغان قومی فوج پولیس اپنا فرض نبھانے کے لیے تیار | Array چھاپیے Array |
منجانب MCC (SW) Maria Yager, Combined Joint Interagency Task Force 435 شئیرمتعلقہ خبریں
26 فروری کو یہاں پروان میں لاجسٹک سپورٹ کے مقام پر نظربندی منتقلی سرگرمیوں کے کورس میں داخل ہونے والے افغان فوجی پولیس کے سپاہی ایک تربیتی مشق کے لیے تیار ہو رہے ہیں اور اُن کے ہم جماعت اُنہیں دیکھ رہے ہیں۔ امریکی بحریہ کی ماہر ابلاغیات کی سربراہ ایس بلیو ماریایاگر کی جانب سے تصویر۔ افغانستان، صوبہ پروان - 28 فروری 2011 - پروان قید خانے میں جب افغان فوجی پولیس اپنے فرض نبھانے کے لیے تربیت لے رہے تھے تو 27 فروری 2011، اتوار کو پروان اے این اے لاجسٹک سپورٹ کے مقام پر افغان فوج کے سپاہی اور امریکی سروس کے اراکین شانہ بشانہ کام میں مصروف تھے۔ افغان قومی فوجی پولیس کے ایک سپاہی جو پل خرچی فوجی پولیس بریگیڈ میں تعینات ہیں نے کہا کہ میں سیکھ رہا ہوں اور مزید سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ مجھے اپنی جماعت اور انسٹرکٹر بہت پسند ہیں۔ مجھے اپنے ملک کی خدمت پر فخر ہے۔ کوہورٹ 7، 400 افغان قومی فوجی پولیس کے سپاہیوں پر مشتمل ہے۔ یہ DFIP پر حفاظتی فورس کی ذمہ داریاں سنبھالنے والی ساتویں جماعت ہے جو کہ نظربندی سرگرمیوں کی حکومت اور افغانستان کی شرطیہ منتقلی کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ یہ سپاہی پروان اور پل چرخی فوجی پولیس بریگیڈ پر تعینات ہیں جو کہ پورے افغانستان میں قیدیوں اور مجرموں کو رکھنے اور قومی حفاظتی خطرات کو دیکھنے کے ذمہ دار ہیں۔ DFIP پر فرض نبھانے کے لیے منتخب ہونے والے اے این اے سپاہی کابل میں اپنی بنیادی فوجی تربیت اور بنیادی فوجی پولیس تربیت مکمل کرنے کے بعد DFIP کے ساتھ واقع اے این اے لاجسٹک سپورٹ کے مقام پر نظربندی منتقلی سرگرمیوں کے لیے اعلیٰ انفرادی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ DFIP پر کام کرنے کے لیے اے این اے کے سپاہیوں کی دو مراحل پر مشتمل اس اکیڈمک تربیت کا یہ پہلا چھ ماہی حصہ ہیں۔ امریکی فوج کے ماہر، میگویل الواراڈو، جو کہ اے این اے کے سپاہیوں کو تربیت دینے والی سپارٹن ٹاسک فورس کے انسٹرکٹر ہیں نے کہا کہ قید خانے پر فرض نبھانے کے لیے جس جس چیز کی ضرورت ہے ہم انہیں سکھاتے ہیں، یہ اچھے لوگ ہیں اور لگتا ہے جو موضوع ہم انہیں بتاتے ہیں ان کو اس میں دلچپسی ہے۔ امریکی محافظ فورس کے اراکین کی طرح، اے این اے کے طلبا بھیDFIP پر فرض کے لیے اصولی معیارات کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ ان کی تربیت افغان قانون اور عالمی معیارات کے مطابق قیدیوں اور مجرموں کی محفوظ، باحفاظت، انسانی ہمدردی کی بنا پر دیکھ بھال ہوتی ہے۔ یہ فوجی قید خانوں کی روزمرہ دیکھ بھال یعنی مچانوں پر آدمی مہیا کرنا، ناجائز اشیا کی تلاش کے لیے کوٹھڑیوں کی تلاشی لینا، ایک جگہ سے دوسری جگہ قیدیوں کی منتقلی اور تفریح کی نگرانی، روزانہ کی خوراک اور قیدیوں کو کھانے کی فراہمی کے بارے تربیت حاصل کرتے ہیں۔ DFIP کا ڈیزائن قیدیوں کو بہتر طریقے سے رکھنے کی کوششوں اور مشترکہ انٹر ایجنسی ٹاسک فورس 435 کو افغانستان میں شدت پسندوں کو شکست دینے کی مجموعی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ بہتر طور پر نظربندی سرگرمیوں کو انجام دینے کے قابل بناتا ہے۔ محافظ فورس کے اراکین DFIP میں باغی مخالف کوششوں کا اطلاق سیکھتے ہیں او ر یہ کہ یہ عمل کس طرح افغانستان کی مدد کر سکتا ہے۔ اب تک کی سب سے بڑی جماعت، کوہورٹ 7، پہلے مرحلے کی تربیت 2 مارچ تک مکمل کرے گی۔ اے این اے کے فوجیوں نے کہا کہ وہ اپنی سیکھی ہوئی مہارتوں کے بارے میں پرجوش ہیں اور اپنے وطن کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ ایک طالب علم جس نے اے این اے میں چھ ماہ پہلے شمولیت اختیار کی تھی نے کہا کہ مجھے فوجی پولیس بننا اچھا لگتا ہے اور میں DFIP پر اپنی تعیناتی کے بارے میں پرجوش ہوں۔ اپنے ملک کی مدد کرنا میرا فرض ہے۔ ایل ایس اے میں منعقد ہونے والی تربیت کے پہلے مرحلے کی امریکی فوج کی ریزرو 96 ویں فوجی پولیس بٹالین، سپارٹن ٹاسک فورس ذمہ دار ہے۔ تربیت میں روایتی کمرہ جماعت میں ہدایات اور عملی مشقیں جن میں انسٹرکٹر طلبا کو DFIP میں انجام دئیے جانے والے فرائض کے حوالے سے پرکھتے ہیں۔ طلبا کی مذہبی عبادت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور نماز کے لیے وقفہ اور ذاتی وقت بھی تربیت کا حصہ ہے۔ جنوری میں سپارٹن ٹاسک فورس نے تربیت کنندہ کا تربیت پروگرام شروع کیا جس میں تجربہ کار اے این اے اراکین کو ایل ایس اے واپس آ کر اراکین کی تربیت میں ہاتھ بٹانا سکھایا گیا۔ الواراڈو نے کہا کہ پروگرام کے آخر میں طلبا کو جانچا جاتا ہے اگر اُن کی کارکردگی اچھی ہو تو انہیں انسٹرکٹر کے فرائض کے لیے بھیجا جاتا ہے، اب تک اے این اے کے 9 سپاہی انسٹرکٹر کے فرائض نبھا چکے ہیں۔ اس کام میں سپارٹن ٹاسک فورس کی معاونت ٹرائیڈنٹ ٹاسک گروپ سے امریکی بحریہ کے فوجی اور زبان دان جو زبان کے حوالے سے مدد کرتے ہیں کر رہے ہیں تاکہ فوجی طلبا سے اُن کی اپنی زبان میں بات کر سکیں۔ سی جے آئی اے ٹی ایف۔435 اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت اور امریکی انٹر ایجنسی اور بین الاقوامی ساتھیوں کی مدد سے نظربندی، تصحیح، عدالتی اور طبی پیمائشی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔ سی جے آئی اے ٹی ایف۔435 نظر بندی سرگرمیوں کی افغان حکومت کو شرطیہ منتقلی کے ساتھ ساتھ قانون کی بالادستی کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ |