پروان قید خانے سے قیدی نیا علم لے کر جائیں گے Array چھاپیے Array
منجانب MCC (SW) Maria Yager, Combined Joint Interagency Task Force 435
CENTCOM

پروان قیدخانے میں 5 فروری کو قیدی افغان شہریت کی کلاس میں بحث میں شامل ہیں۔

تصویر برائے امریکی فوج کی ما ہر ابلاغیات ماریا یا گر

افغانستان، صوبہ پروان -  6 فروری 2011 - پروان قید خانے سے رہا ہونے والے گیارہ قیدیوں نے 5 فروری کو یہاں پہلی افغان شہریت کی کلاس میں شرکت کی۔

امریکی فوج کے میجر رابرٹ میتھیو جو کہ DIFP پر ڈائریکٹوریٹ برائے ازسرنواستحکام پرتعینات ہیں اور اس کورس کی نگرانی کے ذمہ دار بھی ہیں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ لوگوں کو حکومتی ساخت، افغان آئین، امن اور ازسر نو پروگرام، امن کے مطالعے، جغرافیہ، شماریات، صحت اور بہبود کے بارے میں بہتر سمجھ بوجھ عطا کی جائے۔

یہ کورس چار مراحل پر مشتمل ہے اور افغان انسٹرکٹرز کی نگرانی میں شوری کی طرز پر پڑھایا جاتا ہے اور اساتذہ، طلبا کے درمیان بات چیت کا بھی زمہ دار ہے۔

چار مراحل پر مشتمل اس کورس کے پہلے حصے میں صحت اور بہبود پر بحث کی گئی. قیدیوں نے سیکھا کہ کس طرح افغانستان میں پائی جانے والی کچھ عام بیماریوں کی شناخت، علاج یا علاج کی تلاش کی جاتی ہے اور یہ تربیت ان کے اور ان کے خاندان کے کیسے کام آئے گی۔

صحت اور بہبود کے استاد نے بتایا کہ ہمارے درمیان اچھا رابطہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلاس میں ہونے والی بحث سے پتہ چلتا ہے کہ قیدیوں کو سمجھ آ رہی ہے اور ایسا پہلی دفعہ ہوا ہے کہ کسی نے ان آدمیوں سے عام بیماریوں اور ان کے علاج کے متعلق بات چیت کی ہے۔

انسٹرکٹر نے کہا کہ شرکاء بہت دلچسپی سے پڑھ رہے ہیں۔

دوسرے مراحل میں ملک کے متعلق معلومات اور افغانستان کے شہریوں کو میسر منصوبوں کے متعلق کورس شامل ہیں۔

میتھیو نے کہا کہ جغرافیہ اور شماریات ان آدمیوں کو اردگرد ہونے والی سرگرمیوں کے متعلق بہتر سمجھ بوجھ دے گا۔ ملک اور آئین کے متعلق کورس یہ بتائیں گے کہ ان کی حکومت ان کو کیا دے سکتی ہے اور اگر ان کو مدد کی ضرورت ہو تو وہ یہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔

کورس کے دوسرے موضوعات میں حکومتی شاخیں، تاریخ، مقامی حکومتیں، جرگہ اور افغانستان میں کام کرنے والے دوسرے ادارے بھی شامل ہیں۔

میتھیو نے کہا کہ آج کی کلاس بہت اچھی رہی ہے اور قیدی بحث میں حصہ لیتے رہے اور اساتذہ کا احترام بھی بجا لاتے رہے ہیں۔ ایک دفعہ جب ہم شہریت کے کورس میں سے مکمل طور پر گزر جائیں گے تو تخمینہ لگائیں گے کہ ہم نے کیا سیکھا اور کس طرح ہم اس کورس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ڈائیریکٹوریٹ برائے ازسر نو استحکام شہریت کی تربیت کے علاوہ قابل قیدیوں کو تعلیم اور تکنیکی تربیت بھی دیتا ہے یہاں سکھائے جانے والے ہنروں میں سلائی، زراعت اور بیکری کا کام شامل ہے جو یہ لوگ سیکھ سکتے ہیں۔ یہ کورس ان قیدیوں کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ اپنے گاؤں واپس جا کر معاشرے کو فائدہ پہنچا سکیں۔

DFIP جو کہ ایک شاہکار تفریحی تھیٹر ہے بگرام ہوائی اڈے سے کئی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ ستمبر2009 میں بنا تھا اور یہاں دسمبر 2009 کے آخر میں قیدی رکھے گئے ہیں۔ DFIP کا ڈیزائن قیدیوں کی تربیت میں مدد کرتا ہے اور مشترکہ انٹر ایجنسی ٹاسک فورس 435 کی نظر بندی اور سرگرمیوں کو بہترسرانجام دینے کے ساتھ ساتھ شدت پسندوں کو شکست دینے کے مجموعی حدف میں بھی مددگار ثابت ہوا ہے۔ CJIATF-435 اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت اور امریکی انٹر ایجنسی اور بین الاقوامی ساتھیوں کے اشتراک سے نظر بندی کاروائیوں، مرمت، عدالتی کاروائیوں اور طبی سہولیات کے لیے کام کرتا ہے اور CJIATF-435 قیدخانوں کی شرطیہ منتقلی کے ساتھ ساتھ قانون کی بالادستی کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔