مشق ایگل ریزالو 13: 21 اپریل – 6 مئی، 2013 Array چھاپیے Array
منجانب , CENTCOM Public Affairs

مشق ایگل ریزالو ایک سالانہ، کثیر الاقوامی بحری، زمینی، اور فضائی مشق ہے جسے خلیج تعاون کونسل اور امریکی سنٹرل کمانڈ کی علاقائی دفاعی تعاون کی کوششیں بڑھانے کے لیۓ ڈیزائین کیا گیا ہے۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی طرف سے سپانسر کی گئی، اس سال کی مشق دوحہ، قطر میں اور اس کے ارد گرد 21 اپریل – 6 مئی، 2013 کے دوران منعقد کی جاۓ گی۔

مشق کو تین الگ الگ مرحلوں میں منعقد کیا جائے گا: ایک کثیر جہتی کمانڈ پوسٹ مشق، ایک فیلڈ تربیتی مشق، اور ایک سینئر لیڈر سیمینار۔ مشق کے دوران تقریبات مربوط فضائی اور میزائل ڈیفنس؛ نتیجہ مینجمنٹ؛ اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت؛ انسداد دہشت گردی، کیمیائی، حیاتیاتی، ریڈیولاجکل اور ایٹمی ہتھیاروں کا دفاع؛ اور دفاع کے فریم ورک کے اندر پابندی اور سرحدی سلامتی پر توجہ مرکوز کریں گی۔

فرضی حالات جیسا کہ یرغمال بنانے کے حالات، بحری حملے/اشتعال انگیزیاں، تھیٹر بیلسٹک میزائل حملے، اور زہریلے کیمیائی بکھراؤ کے ذریعے، مشق کو حکمت عملی کی مہارت کو بڑھانے، تعاون کی سطح کو بڑھانے، باہمی سمندری صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ انٹرآپریبلٹی اور طویل مدت علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آخر میں، مشق ابھرتے ہوۓ اور تیار ہوتے ہوۓ خطرات سے مقابلے کے لیۓ باہمی تعاون پر مبنی دفاع اور علاقائی صلاحیت کی تعمیر میں معاونت کرے گی۔

مختلف ممالک سے تقریباً 3000 فوجی دستے مشق میں حصہ لینے کے لئے متوقع ہیں۔ مدعو ممالک میں بحرین، مصر، فرانس، عراق، اٹلی، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

مشق ایگل ریزالو کا انعقاد پہلی مرتبہ 1999 کو ہوا تھا؛ مشق ایگل ریزالو 13 اس مشق کی گیارویں مرتبہ دہرائی ہو گی۔ مشق ایگل ریزالو 13 کے بارے میں معلومات www.centcom.mil اور http://www.dvidshub.net/feature/EagleResolve پر شائع کیا جاۓ گا۔