| بین الاقوامی افواج بارودی سرنگوں کے انسداد کی مشقیں کریں گی | Array چھاپیے Array |
|
منجانب , U.S. Central Command مک ڈل ایئرفورس بیس، فلوریڈا (17 جولائی، 2012) - چار براعظموں پر محیط 20 سے زائد ممالک کے افواج ایک دوسرے کے ساتھ مل کر 16-27ستمبر، 2012 کو مشرق وسطی کی بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں نیوی گیشن کی آزادی کے تحفظ کے لئے اور سینٹکام کے ذمہ داری کے خطے کے اندر علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے لیے ایک دفاعی مشق میں حصہ لیں گے۔ امریکی نیول فورسز سنٹرل کمانڈ (نیوسینٹ) اور فوجی منصوبہ سازوں کے ایک بین الاقوامی دستے نے 2012 کی بین الاقوامی بارودی سرنگوں کے انسداد کی مشقوں کے لیۓ گزشتہ ہفتے مرکزی پلاننگ کانفرنس یا آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس-12 مکمل کی۔ آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس-12 ایک بین الاقوامی سمپوزیم ہو گا اور بارودی سرنگوں کے انسداد کی مشقیں کرے گا جو کہ نیوسینٹ کی کاروائی کے علاقوں میں بہت سی جگہوں پر منعقد ہوں گی۔ آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس-12 جیسی مشقیں تعاون، باہمی سمندری صلاحیتوں اور طویل مدتی علاقائی استحکام اور امریکہ اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان مل کر کام کرنے کی صلاحیت بڑھاتی ہیں اور اسی دوران نیوی گیشن اور بین الاقوامی تجارت کی آزادی کے لئے خطرات سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی کمیونٹی کو تیار کرتی ہیں۔ جنرل جیمز میٹس، امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے کہا کہ " آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس-12 بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر آزاد اور محفوظ تجارت کو یقینی بنانے کے لئے کام کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتی ہے" ۔ " ہم اس سال تقریباً 40 دو طرفہ اور کثیر جہتی مشقوں کو منظم کریں گے، یہ مشقیں اس وسیع تعاون کی نمائندگی کرتی ہیں جن کا لطف ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ اٹھاتے ہیں - خطے کے اندر اور باہر - باہمی اقتصادی اور سلامتی کے مفادات کے ساتھ ۔ ہم یہ مشقیں اپنے شراکت داروں کے ساتھ اور بھی مضبوط تعلقات کے ساتھ مکمل کریں گے۔" 2002 میں موٹر جہاز (ایم/وی) لم برگ اور 2010 میں ایم/ وی ایم۔ سٹار کے خلاف دہشت گرد حملوں کو مشقوں کے منظر نامے پرنمایاں کیا جاۓ گا، جس میں ایک شدت پسند تنظیم کی طرف سے مشرق وسطی کی بین الاقوامی سٹریٹجک آبی گزرگاہوں پر حملے کے ایک غیر حقیقی خطرے پر توجہ مرکوز ہو گی،اس میں بحیرہ احمر، خلیج عدن، خلیج عمان، اور خلیج فارس بھی شامل ہیں، اگرچہ مشقوں کی سرگرمیاں آبنائے ھرمز تک نہیں جائیں گی۔ ان مشقوں کے بارے میں مزید سوالات کے لیۓ یو-ایس سینٹکام کے پبلک افئیرز سے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے 813-529-0220 یا یو-ایس نیو سینٹ پبلک افئیرز 973-1785-4562 |