امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ازبکستان کا دورہ Array چھاپیے Array
منجانب

تاشقند، ازبکستان (28 مارچ، 2012) -، امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جیمز میٹس نے خطے کے لیئے کثیر ممالک کے دورے کے ایک حصہ کے طور پر ازبکستان کا دورہ کیا۔ جنرل میٹس نے ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی، اور وزیر دفاع کے ساتھ ایک علیحدہ مشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل کے کابل بردیو اور وزیر خارجہ عبدالعزیز کمیلوو سے ملاقات کی۔ انہوں نے مختلف فوجی موضوعات پر جمہوریہ ازبکستان کی مسلح افواج کی اکیڈمی میں خطاب کیا۔ ان ملاقاتوں کے دوران جنرل میٹس نے اپنے ازبکستانی میزبان سے متعلقہ دفاع مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔