| ایساف کے کمانڈر نے اے-این-ایس-ایف کی پُر تشدد مظاہرے کم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ | Array چھاپیے Array |
منجانب , ISAF Public Affairs Office شئیرمتعلقہ خبریںکابل، افغانستان (25 فروری، 2012) - ایساف کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا کہ "میں ان بہادر افغان نیشنل سیکیورٹی فوج کے ممبران کی قربانیوں کے لیئے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو انھوں نے اس ہفتے پورے ملک میں پُر تشدد مظاہرے کم کرنے کے لیئے دیں ہیں۔ کئی سالوں سے افغان نیشنل سیکیورٹی فوج کے فوجی اور پولیس اہلکار افغان عوام کو بے رحم باغیوں سے محفوظ رکھنے کے فرض کوانجام دینے کے لیے ہمارے ساتھ شانہ با شانہ کھڑے رہے ہیں"۔ انھوں نے مزید بیان کیا کہ "ہم ہمارے افغان بھائیوں کی قربانیوں کا احترام کرتے ہیں جو انھوں نے اس ہفتے پیدا ہونے والی پُر تشدد مظاہروں کے دوران دیں ہیں۔ ان کی بہادی ، ایمانداری برقرار رکھنے کے لیئے ان کا مستحکم عزم، ان کی فزض شناسی اور افغان عوام کو ایک روشن مستقبل فراہم کرنے کے لیئے ان کا پُختہ ارادہ پورے افغان قوم کے لیئے ایک مثال ہے"۔ |