| امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر نے قاہرہ میں ملاقات کی | Array چھاپیے Array |
|
منجانب U.S. Embassy - Cairo قاہرہ [ ستمبر 21،2011] امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جیمز میٹس مصر کی فوجی قیادت سے صلاح مشورہ اور ملاقات کرنے کے بعد روانہ ہو گئے۔ میٹس نے مصر کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عنان اورفوج کے سربراہ فیلڈ مارشل طنتاوی سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں مصر کے لوگوں اور اسکی حکومت سے حال میں پیش آنے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ جنرل میٹس نے دونوں ممالک کی افواج کے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی مصر سے دوستی بہت اہم ہے اور میں مصری فوج کو داد دیتا ہوں کہ انھوں نے قانون کو بحال اور قائم دائم رکھنے کی کوشش کی اور یہ کہ وہ بہت عرصے سے صنائ میں ایسا ہی تخفط فراہم کر رہے ہیں۔ جنرل میٹس نے خطے میں پیش آنے والی مشکلات اور فوجی تعاون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں مصر میں پیچیدہ قسم کے اندرونی اور بیرونی مسائل سے مزید روشناس ہوا ہوں۔ مصری فوج ایک تجربہ کار فورس ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس قوم کی محافظ بن کر اس کے سیاسی طرز عمل کی حمایت کرتی رہے گی۔ میٹس نے تیرہ ماہ پہلے جب سینٹکام کی کمانڈ سنبھالی تھی، اس وقت سے مصر میں یہ انکا پانچواں دورہ ہے۔ |