| گر کر تباہ ہوںے والے سی ایچ47 کی تحقیقات کے لیے ایک افسر کا انتخاب | Array چھاپیے Array |
|
منجانب CENTCOM Public Affairs میکڈل فضائیہ بیس، فلوریڈا – اگست 9، 2011 - امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جیمز میٹس نے امریکی فوجی برگیڈیر جنرل جیفری کولٹ، جن کا تعلق فورٹ کیمبل کی ۱۰۱ فضائیہ ڈویژن سے ہے، کا انتخاب کیا کہ وہ افغانستان کے صوبے وردک میں 6 اگست کو ہیلی کاپٹر سی ایچ 47 کے ساتھ ہونے والے واقعے کی وجوہات کی تحقیق کریں۔ متحدہ افواج کے ایک ہیلی کاپٹر چنوک 47 میں سوار 30 بین الاقوامی حفاظتی امدادی فورس کے ممبران، ایک سرکاری مترجم اور 7 افغان کمانڈو اس وقت ہلاک ہوئے جب یہ ہیلی کاپٹر ہفتے کی صبح کو افغانستان میں گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام ایساف عملے کا تعلق امریکہ سے تھا۔ |