ایساف نے صدر کرزئی کے ہمراہ قندھار شہر کے ناظم غلام حیدر حمیدی کی ہلاکت کی مذمت کی۔ Array چھاپیے Array
منجانب ISAF Public Affairs Office

کابل، افغانستان – جولائی 27، 2011 – آج بین الاقوامی حفاظتی امدادی فورس نے صدر کرزئی کے ہمراہ قندھار کے شہر کے ناظم غلام حیدر حمیدی کی ہلاکت  کی مذمت کی۔

ابتدائی خبروں کے مطابق قندھار میں میئر حمیدی ایک خودکُش حملہ آور کی وجہ سے جاں بحق ہوئے اور اسی دھماکے کی زد میں آ کر ایک اور شخص بھی جان گنوا بیٹھا۔

ایساف کے عوامی امور کے ڈاریکٹر، نائب ایڈمرل ویک بیک نے کہا کہ میئر حمیدی ایک ترقی یافتہ افغانستان کے حق میں اور دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے والے ایک مضبوط رہنما تھے۔ ہم اس غمناک وقت میں انکے اہل خانہ  اور دوستوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔  ہم اپنے افغان دوستوں کے ہمراہ انکے حقارت آمیز قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔