30 جون امریکی سپاہی کے قید میں دو سال گزرنے کی یاد دلاتا ہے Array چھاپیے Array
منجانب ISAF Public Affairs Office

کابل، افغانستان جون 30 ۔ آج دو سال ہو گئے کہ سارجنٹ بوئے ڈبلیو برجدھل قید میں ہے۔ سارجنٹ برجدھل، از ہیلی اداھو، افغانستان میں اپنے یونٹ میں رول کال کے دوران جون 30، 2009 کو غیر حاضر پایا گیا تھا۔

سارجنٹ برجدھل جو جولائی 1، 2009 میں ڈیوٹی کی حالت کے پس وپیش کا نامعلوم ہونا ڈی یو ایس ٹی ڈبلیو یو این کے طور پر قرار دیا گیا تھا اور اس کی اس حالت کو جولائی 3، 2009 میں "غیر حاضر۔زیر حراست" میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ سارجنٹ برجدھل اوّل بٹالین، 501 پیادہ رجمنٹ، 4 بریگیڈ مسلح ٹیم، 25 انفنٹری ڈویژن، فورٹ رچرڈسن، الاسکا سے تعلق رکھتا ہے۔ امریکی فوج نے حال ہی میں جون 12 کو سارجنٹ کے عہدے پر اس کی ترقی کا اعلان کیا، جو اس کی حراست کے دوران اس کی دوسری ترقی ہے۔ جون 12، 2010 کو اسے اسپیشلسٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

نائب ایڈمرل وک بک نے جو ایساف کے عوامی معاملات کے ڈائریکٹر ہیں نے کہا کہ جب سے ابھی تک سارجنٹ برجدھل قید میں ہے، امریکہ اور ایساف فورسز کی اوّلین ترجیح ہے کہ اسے تلاش کیا جائے اور بحفاظت اسے واپس گھراہل خانہ کے پاس لایا جائے۔ ہم اس کی بحفاظت واپسی کے لئے اپنے مشن کو جاری رکھیں گے۔ خاص طور پر اس اہم موقع پر ہمارے خیالات اور دعائیں سارجنٹ برجدھل اور اسکے پیاروں کے ساتھ ہیں۔