| امریکہ کی مرکزی کمان کے کمانڈر کا پاکستان کا دورہ | Array چھاپیے Array |
منجانب , U.S. Embassy, Islamabad, Pakistan شئیرمتعلقہ خبریںاسلام آباد اپریل 8، 2011 – امریکہ کی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جیمز میٹس نے پاکستان کی عسکری قیادت سے مشورہ کرنے کے لئے پاکستان کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران، جنرل میٹس نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد وائیں سے ملاقات کی۔ انھوں نے پاکستان کے لئے دفاعی نمائندے کے دفتر کے مشن کی تحفظی امداد کے سلسلے میں بات چیت کی اور علاقائی تحفظ کے معاملات، بشمول افغانستان میں اتحادیوں کی کاوشوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ جنرل میٹس اور جنرل کیانی نے مشترکہ مشکلات کا مل کر مقابلہ کرنے کے لئے اپنے عزم کو دہرایا۔ جنرل میٹس نے نئے چارج افیئرز، رچرڈ ہاگلینڈ اور سفارتخانہ کے عملہ سے بھی ملاقات کی۔ سینٹکوم کمانڈر کی حیثیت سے جنرل میٹس کا یہ پاکستان کا تیسرا دورہ تھا۔ |