امریکی بحریہ کے جہازوں نے قذاقوں کا حملہ ناکام بنا دیا Array چھاپیے Array
منجانب , US Naval Forces Central Command
 110202-N-2907P-002
بحیرہ عرب میں قذاقوں کی ایک مشتبہ کشتی دو چھوٹی کشتیوں کو کھینچ کر لے جا رہی ہے جنہیں یو ایس ایس مومسین ڈی ڈی جی 92 نے کمرشل آئل ٹینکر سے مدد کی درخواست ملنے پر تباہ کر دیا۔ تصویر چیف ہل دیکھ بھال ٹیکنیشن جان پرکنز

بحیرہ عرب - 4 فروری 2011 - یو ایس ایس مومسین ڈی ڈی جی 92 اور یو ایس ایس بنکر ہِل سی جی 52 نے 2 فروری کو خلیج اومان میں پانامہ کے تجارتی جہاز دوکوم پر قذاقوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

بین الاقوامی پانیوں سے گزرتے ہوئے پانامہ کے جہاز نے اطلاع دی کہ قذاق جہاز پر سوار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مومسین اور بنکر ہِل، جو اس وقت جہاز کے قریب ہی تھے نے فوراً ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے دوکوم کی مدد سے ایکشن لیا اور دو قذاقوں کو اپنی سیڑھی جہاز سے لٹکتے چھوڑ کر سکِم میں فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

مومسین اور بنکر ہِل نے سکِم کا پیچھا کیا اور دوکوم پر قذاقوں کی کوشش ممکن بنانے والے بڑے جہاز تک پہنچ گئے۔ قذاقی کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردار اور امریکی قوانین کے مطابق مومسین نے دونوں سکِم تباہ کر دیں تا کہ انہیں مستقبل میں حملوں کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے۔

مومسین اور بنکر ہِل کو امریکی پانچویں فلِیٹ کے علاقے میں سمندری سکیورٹی آپریشنز اور سکیورٹی کے تعاون کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔