| امن کے 20 سال | Array چھاپیے Array |
|
منجانب , CENTCOM Public Affairs جزیرہ القریٰ، کویت 26 - جنوری 2011 - حکومتِ کویت کی درخواست پر امریکہ کے مرکزی کمان [سینٹکام] جزیرۃ القریٰ کی آزادی کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے بحری فضائی مدد فراہم کی۔ کویت کو عراقی فوج سے نجات دلانے کے 20 سال مکمل ہونے پر شروع ہونے والی ایک ماہ کی تقریبات کے سلسلے میں یہ پہلی تقریب تھی جس میں امریکی فوجیوں نے MH-60 سحرائی ہاک ہیلی کاپٹروں کے ساتھ کویتی بحریہ اور خصوصی کاروائی کی فورسز کے ہمراہ بیس برس قبل ہونے والے واقعات کی یاد تازہ کی۔ تقریبوں کے سلسلے میں، جو کویت کی آزادی و خودمختاری کے جشن کے طور پر منعقد کیے جا رہے ہیں، سینٹکام نے خطے بھر میں آزادی و استحکام کے قیام کی خوشی منانے کی مشترکہ قدر میں کویتی عوام کا ساتھ دیا۔ سینٹکام کے کمانڈر جنرل جیمز این میتھس نے اس موقعے پر کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اس اہم سالانہ جشن کو منانے میں کویتی عوام کے ہمراہ ہوں۔ ایک قوم کی حیثیت سے کویت نے جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور عالمی برادری کو یاد دلاتا ہے کہ اچھی اقوام متحد ہو کر بری قوتوں کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔ امریکی میرین پیادہ بٹالین میں تعیناتی کے دوران کویتی جوانوں کے ساتھ 1991 کی جنگ میں لڑنے کے ناطے میں بذاتِ خود امریکی فوج کے دل میں اس بہادر ملک کے لیے عزت و احترام کے جذبات پہنچانا چاہتا ہوں۔ خطے میں استحکام، امن و امان اور سلامتی کے فروغ کے لیے سنٹرل کمانڈ خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیے ہوئے ہیں۔ امن و بحران کے دور میں سینٹکام خطے میں کسی بھی قسم کی حارجیت کو شکست دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ کویت میں جاری جشن میں سینٹکام کی شرکت کے بارے میں مزید معلومات کے لیے 404-464-4695/2608 پر جارجیا یا 011-965-9907-9883/6659 پر کویت میں امریکی فوجی مرکزی کمان عوامی امور کے دفتر سے رابطہ کریں۔ |