| امریکہ کے مرکزی کمان کے کمانڈر کا قازقستان میں دورہ | Array چھاپیے Array |
|
منجانب , US Embassy - Kazakhstan قازقستان 19 نومبر 2010 امریکہ کے مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جیمز مٹیز نے 17 اور 18 نومبر2010 کو آستانہ، قازقستان کا دورہ کیا۔ اگست میں مرکزی کمان سنبھالنے کے بعد جنرل مٹیز کا یہ قازقستان کا پہلا دورہ تھا۔ اپنے دورے کے دوران جنرل مٹیز نے قازقستان کے حکومتی سربراہوں اور فوجی افسروں سے ملاقاتیں کی تاکہ سیکیورٹی معاملات پر انکی رائے اور نقطئہ نظر جانا جا سکے۔ دو طرفہ بات چیت میں اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ قازقستان اور امریکہ کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائیگا۔ اس موقع پر جنرل مٹیز نے افغانستان میں اتحادی افواج کے ساتھ قازقستان کے تعاون کو سراہا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔ امریکہ کے مرکزی کمان کے کمانڈر کی حیثیت سے جنرل مٹیز کی یہ ذمہ داری ہے کہ بشمول قازقستان،عراق اور افغانستان تمام 20ممالک میں امریکی فوجی کاروائیوں کی نگرانی کی جائے۔ |