| امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جیمز میتھس کا ازبکستان میں دورہ | Array چھاپیے Array |
منجانب , U.S. Embassy - Tashkent, Uzbekistan
بین الاقوامی امور کے نائب وزیرِ دفاع جنرل میجر رستم نیازوف اور امریکہ چارج ڈی افیئرز جنرل میتھس کا ازبکستان پہنچنے پر استقبال کر رہے ہیں۔
تاشقند، ازبکستان 17 نومبر 2010 - امریکہ کے مرکزی کمان سینٹکام کے کمانڈر جنرل جیمز میتھس نے 15-17 نومبر تک تاشقند، ازبکستان کا دورہ کیا۔ جنرل میتھس نے خطے کے مقامی رہنمائوں کا نقطہ نظر سننے کے لیے ازبکستان کا دورہ کیا۔ تاشقند میں جنرل میتھس نے ازبکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے دورے کے دوران جنرل میتھس اور ازبکستان کے وزیرِ دفاع جنرل میجر کابل بردیف Kabul Berdiev نے امریکی مرکزی کمان اور جمہوریہ ازبکستان کے درمیان 2011 Program of Security Cooperation کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔ گزشتہ برس کی طرح اس معاہدے کے تحت بھی مالی سال 2011 میں مشترکہ سرگرمیوں اور تربیتی مواقع کا اہتمام کیا جائے گا۔ |