| CDC کی سعودی قومی گارڈ کے ہمراہ امراض کی برقی نگرانی کے نظام کے لیے کوششیں | Array چھاپیے Array |
|
منجانب , OPM-SANG ریاض، سعودی عرب 15 نومبر 2010 ۔۔۔۔ سعودی قومی گارڈ کے طبی امور نے 27 اکتوبر کو قومی گارڈ کے ہسپتالوں میں امراض کی برقی نگرانی کے قومی نظام کا افتتاح کر دیا ہے۔ تقریب میں پانچ مراحل پر مشتمل امراض کی برقی نگرانی کے نظام کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں صحت اور فلاحی امداد کی سیکریٹری برائے تیاری و تدارک (Health and Human Services Assistant Secretary for Preparedness and Response) ڈاکٹر نیکول لوری (Dr. Nicole Lurie) اور سعودی عرب میں امریکی سفیر جیمز بی سمتھ شامل تھے۔ سعودی عرب میں اس نظام پر گزشتہ 18 ماہ سے کام جاری تھا اور یہ سعودی عرب کے نیشنل گارڈ صحت کے امور، امراض پر قابو پانے کا امریکی مرکز، صحت اور فلاحی امدادی محکمہ اور انتظامیہ کا دفتر برائے سعودی عریبین قومی گارڈ جدیدی پروگرام طبی امور کا مشترکہ منصوبہ تھا۔ امریکہ کے طبی امور اور خفاظتی نیٹ ورک کا یہ پہلا بین الاقوامی سطح پر دستیاب ورژن تھا جو کہ پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر سے متعلقہ مرض اور اگلے مرحلے میں اضافی حالات کا پتہ لگائے گا، جیسے کہ ہیلتھ کیئر سیفٹی، قابلِ ذکر امراض، پرانے امراض، زخمی، ماحولیاتی امراض اور جانوروں سے لگنے والے امراض سے بچاو۔ اگلے دو مراحل پر آئندہ دو برس میں عمل درآمد کیا جائے گا جبکہ باقی ماندہ کو بھی ایسا ہی عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ سعودی عرب میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے اور اسے ملک بھر میں پھیلے سعودی نیشنل گارڈ کے طبی اداروں میں نصب کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایک دہائی سے نیشنل گارڈ طبی امور اور بیماریاں اور ان کے سعودی عرب میں پھیلاو کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ کسی مرض کے پھوٹ پڑنے کے متعلق ڈیٹا تیزی سے جمع کرنا اور پھر ان معلومات کا تیزی سے تجریہ کرنا ہی اس Disease Surveillance System کا محرک ہے، جس سے ایک مشترکہ منصوبے کا آغاز ہوا ہے۔ 2008 میں بیماریوں سے بچاو کے مرکز نے یہ نظام سعودی عرب میں لانے کے لیے نیشنل گارڈ طبی امور کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔ اس قدر وسیع پیمانے پر کام کرنے کے لیے بیماریوں سے بچاو کے مرکز سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اسامہ ابراہیم نے مدد کے لیے ہیلتھ افیئرز ڈویژن کے OPM-SANG جدیدی پروگرام سے رابطہ کیا ہے۔ 33 برس تک OPM-SANG سلطنت سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعاون اور تعلقات کو فروغ دے رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے OPM-SANG سعودی نیشنل گارڈ کو ایسے مستقبل کے حصول میں مدد دے رہا ہے جس میں ان کے آلات کو جدید ترین خطوط پر استوار کیا جائے، فوجیوں کو تربیت و تعلیم دی جائے اور نئے ادارے قائم کیے جائیں۔ |