یو ایس ڈی اے کا افغانستان میں نہ گلنے والے گندم کے بیجوں کے بونے کا اعلان Array چھاپیے Array
منجانب , U.S. Department of Agriculture
 3Eikenberry_Ug99_11.8.10
یو ایس ڈی اے کا افغانستان میں نہ گلنے والے گندم کے بیجوں کے بونے کا اعلان

واشنگٹن 4 نومبر، 2010 – وزیر زراعت ولسیک نے آج 150 ٹن کے نہ گلنے والے گندم کے بیجوں کو حفاظت سے افغانستان میں بونے کا اعلان کیا۔ یہ بیج جو کہ ریسرچ سنٹر نے یو ایس ڈی اے کے ساتھ مل کر اور جو کہ اصل میں مصر کے بین الاقوامی مکئی اور گندم کی بہتری کے زرعی تحقیق سنٹر سے آیا، گندم کے تنے کو گلنے کی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیۓ تیار کیا گیا ہے جو کہ افغانستان کی سب سے اہم اور کثرت سے اُگائی جانے والی فصل ہے۔

ولسیک نے کہا کہ مستحکم زرعی اقتصادیات کو قائم کرنا اور برقرار رکھنا حکومت کی مظبوط بنانے اور افغانستان کومحفوظ بنانے کی طرف قدم کا اہم حصہ ہے۔ ان بیجوں کا عطیہ اور ان کی ترسیل ایک اصل بین الاقوامی کوشش ہے۔ یہ نہ صرف بہترین شہری اور فوجی تعاون کو ظاہر کرتی ہے، بلکہ یہ دنیا بھر کے فوری اہمیت کے حامل مسائل کو حل کرنے کے لیۓ تمام دنیا کے ملکوں کے سائنسدانوں اور محققین کےدرمیان شراکت کے ممکنہ فائدے کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

یو ایس ڈی اے نے یہ بیج مصر کے زرعی تحقیقی سنٹر سے ایک باہمی تعاون کے معاہدے کے تحت حصل کیۓ ہیں اور جواب میں ان کو افغان وزارت زراعت، آب پاشی، اور مویشیاں (ایم اے آئی ایل) کو قومی برادری کا غذائی اور زرعی نتظیموں کے تحت بیجوں کی بڑھت کے ایک پروگرام کے لیۓ عطیہ کر دیۓ ہیں۔ گندم کے تنے کے گلنے کی بیماری یو جی99 کو افغان عوام کے تحفظ اور استحکام کے لیۓ ایک خطرہ جانتے ہوۓ امریکی وزارت دفاع نے ایک محفوظ طریقے سے براعظم ایشیا کے پار بھیج دیۓ ہیں۔

ایم اے آئی ایل نے یو ایس ڈی اے کو اطلاع دی کہ ان بیجوں کی تعداد بڑھانے کے لیۓ ان کو لگانے کا کام پچھلے ہفتے شروع ہوا۔ ایک دفعہ جب بیجوں کی تعداد بڑھ جاۓ گی تو ایم اے آئی ایل ان کو 60،000 افغان کسان خاندانوں تک 2011 میں فراہم کرنے کے لیۓ کام کرے گا۔ یو ایس ڈی اے کے سائینسدانوں نے کہا کہ یہ عطیہ 2011 کے بوائ کے وقت افغانستان کے 65 فیصد تنے کے گلنے کے خلاف مزاحمت والے بیج مہیا کرے گا۔

ولسیک نے کہا کہ یہ ایک بہت غیر معمولی شراکت ہے جو کہ علاقے میں استحکام اور دنیا بھر میں ہر کسی کے لیۓ تحفظ مہیا کرے گی۔ اس غیر معمولی کوشش میں شامل تمام تنظیمیں شناخت کی مستحق ہیں، بشمول مصر کےزرعی تحقیقی سنٹر نہ گلنے والے بیج کے لیۓ یو ایس ڈی اے کی زرعی تحقیقی سروس، مصر میں یو جی 99 گندم کی گلنے کی تحقیق کے لیۓموجود یو ایس ڈی اے کی غیر ملکی زرعی سروس کا عملہ، افغانستان اور پاکستان کی اس بیج کی خریداری کا معاملہ طے کرنے اور اس کے نتیجے میں اس بیج کا عطیہ اور امریکی مرکزی کمان اور افغانستان میں امریکی فورسز جنہوں نے اس بیج کی حفاظت اور ترسیل میں اہم کردار ادا کیا اور جن کی مصری اور پاکستانی فوج نے مدد کی ہے، ان سب نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔ 

گندم افغانستان کی خوراک میں سب سے اہم اناج ہے۔ یہ ملک کی 60 فیصد قابل کاشت زمین پر اُگائی جاتی ہے اور افغانستان میں کھائی جانے والی سالانہ کیلوری کا تقریباً 70 فیصد ہے۔ تمام دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں ایک ارب سے ذاید لوگ اپنی خوراک اور آمدنی کے لیۓ گندم پر انحصار کرتے ہیں۔ گندم کے تنے کے گلنے کو اگر نہ روکا جاۓ تو یہ 100 فیصد پیداوار کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ پچھلی ایک دھائی میں، خاص کر اس ایک قسم کی یو جی99 نے خاص طور پر افریکہ کے سحارا کے علاقوں، مشرق وسطی' میں خوراک کی سیکیوریٹی اور گندم کے تنوں کو تباہ کرنا شروع کر دیا  تھا اور اور اگر اسے نہ روکا گیا تو یہ ایشیا کے براعظم تک بھی پہنچ سکتا ہے۔