| نئی گاڑیاں افغان کے قوانین کی حکمرانی میں مدد کریں گی | Array چھاپیے Array |
|
منجانب MCC (SW) Maria Yager, Combined Joint Interagency Task Force 435 کابل، افغانستان 11 اکتوبر 2010 - 10 اکتوبر سے افغانستان کی سپریم کورٹ کے افسران کابل کی مقامی عدالتوں میں اور اس کے اطراف محفوظ اور قابل اعتماد آمد و رفت کے لئے 19 نئی گاڑیاں استعمال کریں گے تاکہ ملک میں اس کے قانون کی حکمرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہو سکے۔ افغانستان کی سپریم کورٹ کے نائب منتظم محترم خیسروی نے کہا کہ یہ گاڑیاں جج صاحبان کو ان کے گھر سے دفتر لے جانے کے لئے استعمال کی جائيں گی اس طرح وہ انہیں کسی خوف کا سامنا نہیں ہو گا۔ اس خطرے کے پیش نظر جس کا سامنا جج صاحبان کرتے ہیں ان گاڑیوں کی ضرورت ہے۔ خیسروی نے کہا کہ افغان ججوں کو متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ کو قتل کر دیا جاتا ہے اور کچھ کو اغوا کر لیا جاتا ہے۔ ایک جج کو جو منشیات کے کیس کی سماعت کر رہا تھا، عدالتی فیصلے کے عوض رقم قبول کرنے سے انکار کرنے پر سینے میں گولی ماری گئی اور اسے اسی کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔ اسلامی جمہوریہ افغانستان کے چیف جسٹس عبدالسلام اعظمی نے کہا کہ اس (گاڑی) کے پیکیج سے کابل کا بڑا مسئلہ لازمی طور پر حل ہو جاۓ گا، ہم بہت خوش ہیں۔ کابل میں 1600 ججوں کو محفوظ اور قابل اعتماد آمد و رفت فراہم کرنے کے لئے امریکی حکومت نے 13 وینگنیں اور چھ سیڈان گاڑیاں خریدی ہیں۔ اس ہفتے کے آخر تک دو اضافی گاڑیوں کی ترسیل کر دی جاۓ گی۔ مشترکہ انٹرایجینسی ٹاسک فورس435 نے کمانڈر کے ایمرجینسی ریسپونس پروگرام کے سرماۓ کو استعمال کرتے ہوۓ 1.2 کروڑ ڈالر کی خریداری کی سہولت فراہم کی جس نے کمانڈروں کو انسانی تکلیف سے فوری نجات اور ان کی ذمہ داری کے علاقے میں فوری کامیاب کاروائی کے ذریعے پروگرام چلانے کے قابل بنایا جس نے مقامی آبادی کی فوری مدد کی۔ امریکی بحریہ کے نائب ایڈ مرل رابرٹ ایس ہارورڈ، سی جے آئی اے ٹی ایف- 435 کمانڈر نے کہا کہ محفوظ اور قابل اعتماد آمد و رفت فراہم کرنے کے لئے ان ججوں کو جو تحفظ کے حسساس معاملات کی سماعت کرتے ہیں افغانستان میں قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے کی شدید ضرورت کابل میں قابل بھروسہ آمدورفت کی کمی کے نتیجے میں کورٹ کے طے شدہ سیشنز میں تاخیر اور معطلی ہوتی ہے، جس سے قانون کی حکمرانی کی بنیادیں کمزور پڑتی ہیں۔ سی جے آئی اے ٹی ایف - 435 اسلامی جمہوریہ افغانستان اور امریکی انٹرجینسی اور بین الاقوامی شراکت داروں سے پورے افغانستان میں سی ای آر پی کے متعدد پراجیکٹس چلا رہا ہے جس میں افغانستان کے قومی تحویلی ادارے کے قریب بحالی سڑک کا ایک پراجیکٹ بھی شامل ہے۔ سی جے آئی اے ٹی ایف - 435 اسلامی جمہوریہ افغانستان اور امریکی انٹرجینسی اور بین الاقوامی شراکت داری سے قید خانوں میں کارروائیاں، اصلاحات، شعبہ انصاف اور حیاتی شماریات کا کام انجام دیتا ہے۔ سی جے آئی اے ٹی ایف - 435 دھمکی اور حملوں سے آزاد ہو کر کام کرنے کے لئے افغان کے جرائم کے انصاف اور اختلافات دور کرنے کے لئے حالات تیار کرتا ہے اور یہ ہم آہنگی اور شفاف طریقے سے کیا جا تا ہے۔ ملٹری کے ممبران افغان شراکت داروں اور شدت پسندی سے مقابلہ کرنے والے شہریوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تاکہ افغان کے ان رسمی اور روایتی قوانین کی حکمرانی کے اداروں کی بحالی کے قیام میں مدد کی جا سکے جو افغانی لوگوں کے لئے جائز، قابل رسائی اور اثر انگیز ہیں۔ |