مقامی افراد کی مدد رسل و رسائل میں سہولت کے لئے سڑک کی منصوبہ بندی Array چھاپیے Array
منجانب Master Sgt. Adam M. Stump, Combined Joint Interagency Task Force 435

کابل، افغانستان (8 اکتوبر، 2010) — افغانی اور امریکی افسران نے7 اکتوبر کو سڑک کی تعمیر کےایک منصوبے کے لئے زمین تیار کرنے کے سلسلے کی ایک تقریب میں فیتہ کاٹا جو کہ افغانستان کی قومی  تحویلی ادارے  تک رسائی میں اضافہ کرے گا اور علاقے میں بسلسلہ کاروبار آمد ورفت میں اضافہ کر کے دیہاتیوں کی مدد کرے گا۔ 

974,230 ڈالروں کے ایک پراجیکٹ کا فیتہ کاٹنے کی عوامی تقریب، اس تعمیر کا آغاز ہے جو اِدارے سے ملحقہ 4 کلومیٹر لمبی سڑک کی بحالی اور تعمیر کرے گا۔ سڑک وسط دسمبر میں مکمل ہو جاۓ گی۔  

امریکی بحریہ کے کمانڈر ڈائریکٹر لاجیسٹک براۓ سی جے آئی اے ٹی ایف435 رابرٹ لائنچ نے کہا کہ سڑک کا یہ پراجیکٹ کاروبار کے ایک مرکز کو فروغ دے گا۔ لائنچ  نے بتایا کہ سڑک کی حالت کے باعث شہر سے قید خانے تک ٹریفک میں خلل واقع ہوتا ہے۔   

گاؤں کے ایک با اثر شخص نے مقامی لوگوں کے مجمعے سے کہا کہ یہ آپ کے اور آپ کے بچوں کے لئے ہے، یہ آپ کے ذریعہ معاش کے لئے ہے اور اس کی تعمیر اعلی معیار پر کی جاۓ گی پھر اس کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے۔  

لائنچ نے کہا کہ ایک میل کی سڑک کو مکمل طور پر بحال اور تیار کر دیا جاۓ گا جبکہ باقی ماندہ سڑک  پر ابتدائی طور پر صرف نئی تہہ لگانے کی ضرورت ہے۔ کولتار کی سطح لگا کر سڑک کو بہتر بنانے سے اور دونوں اطراف مناسب نکاسی آب سڑک کے شمالی حصّے کی دکانوں اور رہائشی مکانات اور جلال آباد تک فوری اور محفوظ رسائی کو یقینی بناۓ گی جس پر کابل اور جلال آباد کے شہروں کا دارومدار ہے۔   

لائنچ نے مزید کہا کہ یہ سڑک مکمل ہوتے ہی اے این ڈی ایف  کے ادارے کی تحویل میں رکھے جانے والے قیدیوں کے اہل خانہ اور قانونی نمائندگان کو زیادہ آسانی سے ملنے کا موقع فراہم کرے گی۔ ثانوی مقصد کے طور  پر ارد گرد کے ٹریفک کے ہجوم اور رسل و رسائل سے راستے کی دکانوں تک کاروباری ٹریفک میں اضافہ بھی اس منصوبے کی کامیابی کی نشاندہی کرے گا۔ 

امریکی بحریہ کے نائب ایڈمرل مشترکہ جوائنٹ انٹرجینسی ٹاسک فورس 435 کے کمانڈر رابرٹ ایس ہارورڈ نے کہا کہ ہم جتنی زیادہ سڑکیں بنائیں اتنا ہی اچھا ہے۔ یہ ان کے اہل خانہ اور ان کے مستقبل کے لئے ضروری ہے۔

ہارورڈ نے کہا کہ ان کا ارادہ ہے کہ اس پراحیکٹ کے مکمل ہوتے ہی وہ یہاں کا دورہ کریں۔

ہارورڈ نے دیہاتیوں کو بتایا کہ ان کا کام ختم ہوتے ہی ہم دوبارہ آئيں گے اور مل کر یہاں کی سیر کریں گے اور اس امر کو یقینی بنائيں گے تاکہ اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت سے قبل یہ صحیح حالت میں ہو۔