| جے ٹی ایف-435 کی افغان عدالتوں کو کمپیوٹروں کی فراہمی | Array چھاپیے Array |
منجانب , JTF 435
ڈاکٹر عبدل مالک کماوی جو کہ سپریم کورٹ کے منتظم ہیں 21 اگست کو مشترکہ ٹاسک فورس کمانڈر ہنگامی امداد پروگرام کے تحت 72000$ کی مالیت کے کمپیوٹر اور سامان کی وصولی پر دستخط کر رہے ہیں۔
کابل افغانستان (23 اگست، 2010) - افغان حکومت کو قانون کی بالادستی کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کے لیۓ مشترکہ ٹاسک فورس 435 نے کمانڈر کے ہنگامی امدادی پروگرام کے تحت 21 اگست کو کمپیوٹر کا سازوسامان سپریم کورٹ کمپاؤنڈ میں منتقل کیا۔ ڈاکٹر عبدل مالک کماوی جو کہ سپریم کورٹ کے منتظم ہیں نےمترجم کے ذریعے سےکہا کہ میں اس میں شامل مختلف تنظیموں کے تعاون کا بہت مشکور ہوں، بشمول جس میں امریکی سفارتخانے کے امریکی شہری، جے ٹی ایف- 435، ایساف اور باقی تمام تنظیمیں بھی شامل ہیں۔ جس طرح یہ سب ہمیں اپنے طریقہ عمل کو بہتر بنانے کے لیۓ کمپیوٹر دینے کے ذریعے ہماری مدد کے لیۓ سپریم کورٹ میں اکٹھے ہوۓ ہیں ہم اس کے بہت مشکور ہیں۔ امریکی بحریہ کے لیفٹیننٹ جو موئیر جو کہ جے ٹی ایف – 435 سٹاف جج ایڈوکیٹ آفس ہیں نے کہا کہ یہ آئی ٹی (کمپیوٹر) کا سامان کابل صوبے کی تمام عدالتوں میں ایک دوسرے کے ساتھ بہتر مواصلات کے قیام اور ریکارڈوں کو بہتر طریقے سے رکھنے کے لیۓ استعمال ہو گا۔ موئیر نے کہا کہ اس پراجیکٹ نے کابل کی چار ٹرائل کورٹ اور چار اپیلیٹ کورٹ کے استعمال کے لیے کمپیوٹر فراہم کیۓ ہیں اور افغانستان کے عدالتی نظام میں مواصلات کے نیٹ ورک کی بہتر صلاحیت کی فوری ضرورت ہے۔ یہ پراجیکٹ اس وقت شروع کیا گیا تھا جب جے ٹی ایف – 435 سٹاف جج ایڈوکیٹ نے مقامی عدالتوں کا دورہ کیا اور محکموں کی ضروریات کا تجزیہ کیا۔ موئیر نے کہا کہ ہم نے بنیادی اور اپیلیٹ کورٹس کے حالات کے تعین کے لیے بہت سے دورے کیے، منتظموں سے گفتگو کی اور اس بات کا اندازہ لگایا کہ ان کی ضروریات کیا تھیں۔ موئیر نے کہا کہ ان آلات سے افغانستان اپنی قانونی کاروائیوں کے طریقہ عمل کو بہت بہتر بنا لیں گے۔ کماوی نے اپنے مترجم کے ذریعے کہا کہ ہم آپ کی ایجنسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے مذید مواقعوں کی امید رکھتے ہیں۔ ہم کابل کی تمام عدالتوں میں ان کمپیوٹروں کی تنصیب پر بہت پر جوش ہیں اور ہمارے چار منتظم جو کہ ان کو استعمال کریں گے ان کی فنی ماہروں سے تربیت کے حصول پر ہیں تاکہ وہ ان کو موثر طور پر استعمال کر سکیں اور ہمارے طریقہ عمل کو تیز بنا سکیں۔ کمپیوٹروں کا یہ عطیہ جے ٹی ایف – 435 کی طرف سے جون سے لے کر اب تک سی ای آر پی کی چوتھی کوشش تھی۔ سی ای آر پی کے فنڈ عورتوں کے مقامی جیل کی حفاظت کو بہتر بنانے اور افغان حکومت کے افسران کو استعمال کے لیۓ گاڑیاں فراہم کرنے پر بھی خرچ ہو چکے ہیں۔ سی ای آر پی کمانڈروں کو ان کے حلقہ ذمہ داری کے علاقوں میں کامیابی سے ایسے پروگراموں کی تعمیل جو کہ مقامی آبادی کی فوری مدد کریں گے کے ذریعے فوری ضرورت کی انسانی بنیادوں پر مدد اور تعمیر نو کی اجازت دیتا ہے۔ جے ٹی ایف-435 افغانستان میں جیلوں کی تمام امریکی کاروائیوں، باغیوں کو شکست دینے کی حکمت عملی میں مدد اور افغان حکومت کی اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیتوں کی تشکیل کی ذمہ دار ہے۔ |