| امریکہ نے میسان میں تربیتی اڈے اور ہوائی پٹی عراقی حکومت کو منتقل کر دی | Array چھاپیے Array |
منجانب , US Forces - Iraq شئیرمتعلقہ خبریںتقریباً ایک ملین ڈالر سے زیادہ کی جائیداد اور آلات عراق کو منتقل کر دیے گۓ ہیں اوراِس کے ساتھ ہی خیمے اور اڈے کے حفاظتی ڈھانچے، کھانے کی عمارت اور بجلی پیدا کرنے کے آلات ان اشیاء میں شامل ہیں۔ اِس اڈے کو قلعہ صالح اور حویزا دلدلوں کے شہروں کی مشاورت اور مدد کے لیۓ چوتھے بریگیڈ کے 1st مسلح ڈویژن کی امریکی فورسز استعمال کر رہی تھی اورعراقی فوج کی دسویں ڈویژن کے زیرعمل اس اڈے کو تربیتی مقاصد کے لیۓ بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔ میجر ویڈا برل 2nd سکوارڈن اور 13th کیولری رجمنٹ کے آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ "ہنگامی فوجی اڈے ہنٹر کی عراقی فوج کو واپسی ایک حسب معمول واقعے کا اشارہ ہے اور اِس اڈے پر رہنے والوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ انتخابات کی حفاظت کے دوران کیا ہے۔ اِس اڈے نے انھیں اپنی تربیت جاری رکھنے کے لیے ہتھیاروں کے استعمال کے میدان اور ہیلی کاپٹروں کے اترنے کی ایک محفوظ جگہ فراہم کی ہے ۔" |