| پاکستان فوج کے سربراہ کا مرکزی کمان کے صدر دفترکا دورہ | Array چھاپیے Array |
منجانب , U.S. Central Command شئیرمتعلقہ خبریں
جنرل پیٹیریس اور جنرل کیانی نے افغانستان میں انتہا پسندوں کے تشدد سے نمٹنے کے لۓ تعاون اور مل جل کر کام کرنے کے طریقوں کو بڑھانے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ملک میں موجودہ پرتشدد انتہا پسندوں کے خلاف جدوجہد میں امریکی مدد پر تبادلہ خیال کیا۔ افغانستان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوۓ اُنہوں نے پاکستانی فوج اور مشرقی افغانستان میں موجودہ امریکی فورسز کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ پیٹیریس نے وادیء سوات میں پاکستان کی تحریک طالبان پاکستان کے خلاف سخت لڑائی کے بعد کامیابیوں اور پاکستانی فوج کی عکسریت پسندوں کے خلاف مرعوب کن مہم پر جنرل کیانی کی تعریف کی۔ پچھلے مہینے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران، سینٹکام کے کمانڈر سوات بھی گۓ تھے انہوں نے اس علاقے میں کی گئی پیش قدمیوں کو سراہا تھا۔ جنرل کیانی نے خاص کاروائی کمان کے کمانڈر ایڈمرل ایرک اولسن سے بھی ملاقات کی اور اتوار کو مکڈل فضائی اڈے میں امریکی بحریہ کے "بلیو اینجلز" مظاہروں کے لیے استعمال کیے جاتے والے لڑاکا تیاروں کا فضائی مظاہرہ بھی دیکھا۔ کیانی نے اس صبع سینٹکام صدر دفتر میں مزید ملافاتیں کیں اور آج مکڈل فضائی اڈے سے روانہ ہوگۓ۔ |