اے۔این۔ایس۔ایف اور ایساف فورسزنے خوست میں حملے پسپا کر دیے Array چھاپیے Array
منجانب , Afghanista Ministry of Defense

کابل، افغانستان )۹مارچ ۲۰۱۰( –افغان قومی حفاظتی انتظامیہ اور ایساف کے فوجیوں نے گزشتہ دوپہر خوست کے صوبائی محل پر ہونے والے باغی حملے کو پسپا کر کے خوست کے شہریوں اور سرکاری احکام کے تحفظ کے لئے باہمی ربط اور ذمے دارانہ تربیت دکھائی ہے۔ 

وزرات دفاع کے ترجمان جنرل عظیمی نے کہا کہ "یہ اے۔این۔ایس۔ایف اور ایساف فورسز کو مل کر خوبی سے باغی حملے پسپا کرنے کی ایک مثال ہے۔ افغان اور بین الاقوامی افواج نے مل کر کئی طرف سے حملہ آور ہونے والے عسکریت پسندوں کو اِن کے اہداف حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔"
 

تین سے پانچ کی تعداد میں چھوٹے آتشیں ہتھیاروں اور راکٹ سے داغے جانے والے دستی بموں سے مسلح حملہ آور اور ایک خود کش بمبار سیکوریٹی کے حصار کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

پولیس اسٹیشن کو محفوظ کرنے کے دوران ایک اورخود کش حملہ آور بھی حفاظتی انتظامیہ کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔ اس حملے میں گورنرمحفوظ رہے۔ عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کے علاوہ کسی شہری کے زخمی ہونے یا کسی اور نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ عظیمی نے کہا "یہ حملہ عسکریت پسندوں کی حکمت عملی کو ظاہرکرتا ہے۔  

"دھمکیوں اور بدامنی کی یہ مہم افغانستان کی تعمیر کے لئے کچھ بھی نہیں کرتی بلکہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ انتہا پسند واقعی میں عوام کے دشمن ہیں۔"