سنگاپور کے جھنڈے والے بحری جہاز نے قزاقوں کو پکڑ لیا Array چھاپیے Array
منجانب , Combined Maritime Forces

مناما، بحرین (فروری 22، 2010) مشترکہ ٹاسک فورس (سی ٹی ایف151) کے اتحادی بحری جنگی جہازوں نے خلیج عدن سے مشتبہ قزاقوں کو پکڑ لیا۔ تنزانیہ کے جھنڈے والی (1ایم وی باراکالی) کشتی پر اس وقت حملہ شروع ہوا جب وہ علاقے سے گزر رہی تھی تو اُس کے ماسٹر کے بروقت برج سے برج تک کی مواصلات کےاستعمال کے ذریعے  (سی ٹی ایف 151) اتحادی بحری جنگی جہاز اُس کی مدد کو پہنچے۔

 

یو ایس ایس فریگیٹ کا SH- B60 ایک  (سمندری) سی- ہاک ہیلی کاپٹر فورا" )1ایم وی باراکالی کی مدد کو بھیجا گیا جس نے حملہ آور کشتی کا پیچھا کر کے اُس کے حملے کو رُکوا دیا۔

 

ایم وی باراکالی پر حملے کے دوران عملے نے ماہرانہ دفاعی اطوار اختیار کیۓ جس کے نتیجے میں ایک مشتبہ قزاق جہاز پر چڑھنے کی کوشش کے دوران نیچے پانی میں گر گیا۔ کشتی نے اپنے ساتھی کو تو بچا لیا لیکن یہ قزاق ایک دفعہ پھر ایم وی باراکالی پر چڑھنے کی کوشش میں ناکام رہے۔

 

ہیلی کاپٹر کی مداخلت پر کشتی نے تیزی سے بہہ کرنکلنے کی کوشش کی۔ کشی کو کئی مرتبہ حبردار کرنے کے بعد، اس پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں وہ رک گئی۔ یو ایس ایس فریگیٹ کی ایک ٹیم کشتی پر چڑھی اور آٹھ مشتبہ قزاقوں کو پکڑ کر یو ایس ایس فریگیٹ پر لے جایا گیا۔ (سی ٹی ایف 151) کی فوری کاروائی اور (ایم وی باراکالی) کے عملے نے قزاقوں کے حملے کو کامیاب ہونے سے روک دیا۔

 

(سی ٹی ایف 151) کے کمانڈر، رئیر ایڈمرل برنارڈ مرانڈا، جمہوریہ سنگاپور بحریہ، نے اس میں شامل تمام فریقوں کی جوابی کاروائی میں ہم آہنگی کی داد دی ہے۔ "تاجر برادری نے یہ واضع طور پر دکھا دیا ہے کہ وہ تجویز کردہ 'بہترین انتظامی پالیسیاں' اپناتے ہوۓ قزاقی کے خلاف ابتدائی دفاع بن کر اپنا تحفظ کر سکتے ہیں۔ مرانڈا نے کہا کہ یو ایس ایس فریگیٹ کا ایک ہیلی کاپٹر (ایم وی باراکالی) بھیجا گیا تھا جس نے کشتی کا تعاقب کیا۔ باراکالی کے ماسٹر نے، قزاقوں کو اپنے جہاز پر چڑھنے سے روکنے کے لیۓ،  اپنے جہاز کو نہ روکنے اور روکے بنا پہلو تہی کرنے جیسے اطوار اپنائے۔" 

  دنیا کی تمام قوموں کے لیۓ بحری تحفظ اور جہازرانی کی آزادی کو محفوظ بنانے کے لیے (سی ٹی ایف151) ایک بین الاقوامی ٹاسک فورس جو کہ جنوری 2009 قزاقی کاروائیوں کے خلاف، مشن پر منحصر منشور کے تحت، قزاقی کو تیزی سے روکنے، منتشر کرنے، اور کچل دینے کے لیے بنائی گئی تھی۔ یہ خلیج عدن اور صومالیہ کے مشرقی ساحل پر کام کرتی ہے۔ (سی ٹی ایف151) سی ایم ایف کے نام سے جانے والی مشترکہ میری ٹائم (سمندری) فورس  کا حصہ ہے۔ سی ایم ایف بین الاقوامی پانیوں کے تقریبا"40 لاکھ کلومیٹر پرمشترکہ مقصد کے لیۓ دونوں، ہم آہنگ اور مربوط کاروائیاں کرنے کے لیۓ گشت لگاتی ہے: تاکہ بہتر مستقبل کے لیۓ اکٹھے کام کرتے ہوۓ علاقے کی حفاظت اور خوشحالی میں اضافہ کیا جا سکے۔ (سی ایم ایف) دہشتگردی کو شکست دینے، قزاقی کو روکنے، انسانوں اور نشہ آور ادویات کی غیر قانونی تجارت کو کم کرنے، اور بحری ماحول کو ملاحوں کے قانونی کاروبار کے لیۓ محفوظ بنانے کے لیۓ کام کر رہی ہے۔

(سی ایم ایف) اور (سی ٹی ایف 151) کا خلیج عدن اور صومالی بیسن میں قزاقی کو منتشر کرنے میں کافی اثر پڑا  ہے۔ اگرچہ پچھلے سال قزاقی کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن اسی دورانیے میں قزاقی کے کامیاب حملوں میں چالیس فیصد کمی آئی ہے۔