An official website of the United States government
Here's how you know
A .mil website belongs to an official U.S. Department of Defense organization in the United States.
A lock (lock ) or https:// means you’ve safely connected to the .mil website. Share sensitive information only on official, secure websites.

ArticleCS - Article View

Statement - Urdu | April 30, 2019

رکبان کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی

USCENTCOM

امریکہ کی طرف سے اسد حکومت کی انسانی بنیادوں پر دمشق سے رکبان کمپو میں فوری امداد جن کی اشد ضرورت ہے کی  فراہمی کی اقوام متحدہ کی درخواست کو مسترد کرنے کے فیصلے کی بھرپور مذمّت کرتا ہے . جب کے رمضان کی آمد ہے ہمے رکبان میں  بگڑتی ہوئی انسانی اور سیکیورٹی کی صورت حال کے بارے میں گہری تشویش ہے. ہم بشار الاسد اور روس سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ  دمشق سے بین الاقوامی انسانی حقوق کی ترسیلوں کی اجازت دیں اور امدادی کمپوں کے طرف جانے والے تجارتی راستوں کو نہ روکیں تا کہ وہاں کے رہنے والے مزید مصیبتوں سے بچیں.

امریکہ اقوام متحدہ کے امدادی قافلے کو روکنے کی ہر کوشسوں کی بھر پور مزمت کرتا ہے.   کبان کے کیمپ میں رہنے والے زیادہ تر خواتین اور بچوں ہیں. اقوام متحدہ کے رسائی اور بنیادی خوراک کی فراہمی کی کمی کی وجہ سے کچھ لوگوں نے کئی دنوں سےکھانا نہیں کھایا ہے. یہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کے قرارداد 2449 کے مطابق اقوام متحدہ کواپنی انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھنے کے لئے شام کے تمام علاقوں میں رسائی حاصل ہو.

امریکہ نے رکبان کیمپ میں  بے گھر افراد کے نقل و حرکت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے – امریکہ اس بات کے حمایت کرتا ہے کہ بے گھر شامی باشندوں کو نقل و حرکت  کی مکمل آزادی ہو اور انکی رکبان سے محفوظ، رضاکارانہ اور باعزت واپسی کو یقینی بنا جاسکے.

شام کے حالات کے ردِّ عمل میں امریکہ سب سے بڑا واحد ڈونر ہے، شام کے اندر تنازعہ اور پورے خطے میں بحران کے آغاز سے متاثر ہونے والوں کے لئے انسانی امداد میں 9.5 بلین ڈالر سے زائد امداد فراہم کیاہے.

ہم تنازعے سے متاثر ہونے والے تمام شامیوں کو جان بچانے والی اشاء کی فراہمی کا وعدہ کرتے ہیں.